امانت علی کے سفرنامہ انجانی راہوں کا مسافر پر ثناء ادریس چغتائی کا تبصرہ
تبصرہ نگار : ثناء ادریس چغتائی ۔ کراچیکتاب کا نام : انجانی راہوں کا مسافرمصنف : امانت علیصنف : سفر نامہناشر : پریس فار پیس فاؤنڈیشن ( برطانیہ)قیمت : 600 روپے ( پاکستانی قارئین کے لئے) پانچ پاؤنڈ ( انٹرنیشنل قارئین کے لئے)تعارفِ مصنف :امانت علی صاحب کا تعلق ریاست جموں و کشمیر کے ایک خوبصورت گاؤں سے ہے ۔ جامعہ کشمیر سے انگریزی میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے بعد وہ تدریس کے شعبے سے منسلک ہو گئے اور پھر 2012 میں قسمت انہیں سرزمینِ حجاز لے آئی ۔ جہاں وہ المجمعہ یونیورسٹی ریاض میں بطور انگریزی لیکچرار تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ وہ اس شعبے سے بارہ سال سے وابستہ ہیں ۔ اگر یہ کہا جائے کہ قلم قرطاس سے ان کی گہری وابستگی ہے تو بے جا نہ ہوگا ۔امانت علی صاحب ان لوگوں میں سے ہے جنہیں کچھ پانے ، کھوجنے اور نئی منزلیں تلاشنے کی جستجو ہے ۔ ان کا یہی وصف انہیں نئی راہوں کا مسافر بناتا ہے ۔ علا...