Saturday, May 18
Shadow

Tag: تخلیق کاری

تخلیق کاری محبوبیت الٰہی کا ایک دلآویز اظہار

تخلیق کاری محبوبیت الٰہی کا ایک دلآویز اظہار

آرٹیکل
تحریر : مظہراقبال مظہر تخلیق کاری  محبوبیت ِ الٰہی کا ایک دل آویز اظہار بھی ہے اور معبود کا شکر بجا لانے کا والہانہ انداز بھی۔ انسان بذاتِ خود تخلیق کی اوج ہی نہیں ، اپنے خالق کا مجسم ِ خیال بھی ہے۔ تخلیق کو وجود میں آنے سے قبل خیال کے سانچے میں ڈھلنا ہے،اور یہ ایک قدرتی عمل ہے۔ وہی قدرت جسے ازنِ الٰہی بھی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ گویا تخلیق کا خمیر حضرتِ انسان کی سرشت میں شامل ہے۔ یوں تخلیق کاری عدم سے وجود کی طرف سفر کا لازمی جزو ٹھہری۔ وجودِہستی کو روح ِ تخلیق سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ اور اگر روح امرِ ربّی ہے تو تجسیم بھی دوامِ خیالِ مصّور ہے۔ تصور کے بت کو تراش کر جو مجسم صورت بنتی ہے وہی تخلیق بھی ہے اور وہی مرکزِ نگاہِ مصّور بھی۔ اگر خدا نے انسان کو اپنی ہی فطرت پر پیدا کیا تو یہ کیسے ممکن تھا کہ تخلیق کا جو عمل اس کے وجود میں آنے کا باعث بنا ، وہ اس کی سرشت م...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact