پیشے کے لحاظ سے اینستھیٹسٹ، شوقیہ قلم کار، بہاولپور سے تعلق ہے اور کالج سے ہی لکھنے کا شوق رہا ہے۔ قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے آفیشل میگزین ’دی قائد 2009‘ کا چیف ایڈیٹر بھی رہا ہوں۔ بعد ازاں پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران افسانہ نگاری و کالم نگاری کرتا رہا ہوں۔ سوشل میڈیا پر ابن صفی کی نگارشات پر بیس کے لگ بھگ تجزیاتی مضامین لکھے جو ماہنامہ نئے افق میں بھی شائع ہوتے رہے۔ عالمی افسانہ فورم پر تقریباً ہر سال مقابلہ افسانہ نگاری میں شرکت کرتا ہوں اور انہماک کے لیے بھی مائکرو فکشن صنف میں مائکروف (افسانچے) لکھتا رہتا ہوں۔
 نئے افق کے لیے تین چار ناول لکھ چکا ہوں اور پچھلے سال دو ہزار بائیس میں اخبار جہاں میں بھی دس اقساط پر مشتمل ایک ناول شائع ہو چکا ہے۔
حال ہی میں بچوں کے لیے ایک جاسوسی ناول، ”عامر عیار“ کے عنوان سے کتابی شکل میں شائع ہوا ہے۔ اخبار جہاں والے ناول کی کتابی شکل میں اشاعت کی کوشش کر رہا ہوں۔
انہماک فورم کے لیے مائکرو فکشنز پر مشتمل ایک کتاب کی تیاری کر رہا ہوں اور ابن صفی کے فن پر بھی ایک کتاب ”ابن صفی کی نگارشات اور میڈیکل سائنس“ کے موضوع پر کام جاری ہے۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact