Monday, April 29
Shadow

Day: July 29, 2021

بس سٹاپ میں قائم  پبلک لائبریری- کہانی کار: فلک ناز نور

بس سٹاپ میں قائم پبلک لائبریری- کہانی کار: فلک ناز نور

تصویر کہانی
کہانی کار: فلک ناز نور  تصاویر : سوشل میڈیا آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال سے ضلع کوٹلی جاتے ہوئے راستے میں چڑہوئی کے مقام سے ایک کلومیٹر پر آنے والے بس سٹاپ پر فری پبلک لائبریری اور ایک خوب صورت بس سٹاپ پر ٹھنڈے پانی کا کولر آپ کا استقبال کرتے ہیں -اس کولر میں پانی بھرنا قریبی لوگوں کی ذمہ داری ہے ۔ اس پبلک لائبریری میں انگریزی اور اردو کی کتابیں موجود ہیں - بینش جرال اسسٹنٹ کمشنر دولیا جٹاں کوٹلی نے اس کی تعمیر کو ممکن بنایا ہے -وہ  اپنی نیک نامی اور عوام دوست انتظامی اقدامات کے لئے مشہور ہیں - یہ لائبریری دولیاجٹاں راجدھانی میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے سامنے اور بی ایچ یو راجدھانی کے بس سٹاپ  پر قائم کی گئی -اس بس سٹاپ اور لایبریری کے قیام میں عوام علاقہ کا تعاون بھی حاصل ہے -مقامی نوجوانوں نے بھی اس لائبریری میں تعاون کیا ہے -نوجوانوں کا کہنا ہے کہ یہ لائبریری مقامی سطح پر مطالعے کے فروغ...
انسانوں کے جنگل میں آۓ دو ننھے مہمان کہانی کار ڈاکٹر عتیق الرحمن

انسانوں کے جنگل میں آۓ دو ننھے مہمان کہانی کار ڈاکٹر عتیق الرحمن

تصویر کہانی
کہانی کار اور تصاویر :  ڈاکٹر عتیق الرحمن وادی نیلم آزاد کشمیر میں دواریاں نامی علاقے  میں کچھ عرصہ قبل جنگلی ریچھ کے دو خوبصورت بچے پکڑے گئے تھے،   جنہیں دواریاں میں میں ٹراؤٹ فش ہیچری میں رکھا گیا ہے۔  ان دونوں مہمانوں کے لیے لیے چار بائی چار کا چھوٹا سا پنجرہ  بنایا گیا ہے۔ ہیچری کے اسٹاف سے پوچھنے پر پتہ چلا کہ کہ محکمہ وائلڈ لائف کو متعدد بار تحریک کی گئی کہ ان جانوروں کے لئے مناسب رہائش کا بندوبست کیا جائے،  لیکن تاحال اس پر کوئی ردعمل  نہیں دیا گیا۔    یہ دونوں بے زبان مہمان بہت چھوٹے سے پنجرے  میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ہیچری کے اہلکاروں نے مزید بتایا  کہ ان جانوروں کو مظفر آباد کے قریب پٹہکہ پارک میں منتقل کرنے کا پروگرام ہے اس حوالے سے میری چند گزارشات ہیں ان جانوروں کے لیے مناسب سائز کا پنجرہ بنایا جائے &...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact