خواتین کا بنیادی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ / پی ایف پی نیوز

یوم خواتین کے موقع پر پریس فار پیس کے زیر اہتمام باغ میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ مختلف مقررین نے  حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں میں عوام کو پختہ سڑک ، پانی اور صحت کی بنیادی سہولیات دی جائیں – بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے سب سے زیادہ خواتین کی زندگی اور صحت متاثر ہوتے ہیں -‎لائین آف کنٹرول کے نزد یکی علاقوں میں عوام کے مسائل حل کئے جائیں اور حفاظتی بنکر تعمیر کیے جائیں۔

جانثار عورت  کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا- بیگم تنویر لطیف 

‎اس تقریب کی مہمان خصوصی پریس فار پیس کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز تھیں جبکہ چیر پرسن بیگم تنویر لطیف بذریعہ ویڈیو شریک ہوئیں تقریب میں مقامی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی – مقررین میں فضیلہ ارشد ،مسرت رزاق، عجیبہ، نادیہ منظور ، اقرا، عزیز فاطمہ ،فرزانہ لطیف ، عاشہ ،فاطمہ وغیرہ شامل تھیں ۔

چئیر پرسن بیگم تنویر لطیف نے کہا کہ خواتین معاشرے میں ترقی کے لئے اپنی دینی تعلیمات کے مطابق کردار ادا کریں- انھوں نے خواتین پر زور دیا کہ  اپنے گھر اور اپنے وطن کی معاشی ،معاشرتی ،تعلیمی اور صحت کی بہتری کے لیے مکمل آزادی اور جانفشانی کے ساتھ اور مثبت رویوں کے ساتھ مکمل خود اعتمادی سے آگے بڑھیں ۔نیک اور جانثار عورت کی مامتا کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا-

پسماندہ علاقوں کی خواتین کو ہنرمند بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، روبینہ ناز

پریس فار پیس کی پراجکیٹ منیجر روبینہ ناز نے کہا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں خواتین کی ترقی اور انھیں ہنر مند بنانا ہماری ترجیعات میں شامل ہے – پریس فار پیس مستحق خواتین کی سرپرستی کرے گی- تقریب میں متعدد قرار دیں بھی پیش کی گئی جن میں مطالبہ کیا گیا کہ :

‎بلدیاتی انتخابات کراۓ جائیں اور بلدیاتی اداروں میں آبادی کے تناسب سے خواتین کے لئے سیٹیں منتخب کی جائیں -‎ تمام بڑے شہروں میں تھانوں میں خواتین کے لئے الگ ڈیسک بنا ۓ جائیں ۔ ‎آزاد کشمیر میں خواتین کی ہر اسگی کے حوالے سے سخت ترین قوانین بناے جائیں -‎اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق خواتین کو جائداد میں حق دلانے کے لئے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاۓ –

اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کا بہادری سے مقابلہ کرنےپر کشمیری خواتین اور جیلوں میں قید حریت پسند خاتون رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا-اس موقع پر خواتین کی ترقی کے لئے ماضی میں پریس فار پیس کے اقدامات کی وڈیو بھی دکھائی گئی۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content