پریس فار پیس مقابلہ کہانی نویسی کی آخری تاریخ چوبیس اکتوبر 2024

pfp competion
pfp competion
pfp competion

پریس فار پیس مقابلہ کہانی نویسی کی آخری تاریخ چوبیس اکتوبر 2024

پریس فار پیس پبلی کیشنز  کے زیراہتمام مقابلہ کہانی نویسی منعقد ہورہا ہے جس میں کہانیاں ارسا ل کرنے کی آخری تاریخ چوبیس اکتوبر  2024 ہے۔ پریس فار پیس کے ادارتی بورڈ کی   ممبر ماورا زیب اس مقابلے کی انچارج ہیں۔اس مقابلے کے تحت قلم کار  ذیل میں دی گئی  پینٹگ   کے بارے میں کہانی لکھ سکتے ہیں۔

مقابلہ تصویر کہانی painting aania s khan
مقابلہ تصویر کہانی Painting Aania S Khan

مقابلے کی شرائظ

اس  مقابلے کی شرائط درج زیل ہیں:

کہانی کا موضوع آپ خود منتخب کریں گے۔

 مقابلے کے شرکاء ایسے قلمکار ہونے چاہئیں جن کی پہلے کوئی کتاب شائع نہ ہوئی ہو ۔

البتہ ایسے صاحب کتاب حصہ لینے کے اہل  ہوں گے جنھوں نے بچوں کے لیے کوئی کتاب نہیں لکھی –

کہانی کم از کم پانچ سو اور زیادہ سے زیادہ پندرہ سو الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے ۔

کہانی کمپوز شدہ  یا یونی کوڈ میں ہو۔ منتخب کہانیاں کتابی شکل میں شائع کی جائیں گی –

مقابلے کے قواعد و اصول

* تحریر کا لسانی اغلاط سے پاک ہونا ضروری ہے۔

* جو حروف *ھ* سے لکھے جاتے ہیں وہ درست ہوں اور *ہ* سے نہ ہوں۔ اسی طرح لیے، کیے وغیرہ کا درست ہونا بھی ضروری ہے۔

* رموزِ اوقاف کا درست استعمال کیجیے۔

* نقطوں کے بےتحاشا  اور غیر ضروری استعمال سے گریز کیجیے۔

مقابلے میں شرکت کے خواہش مند خواتین اور حضرات اپنا نام ،پتہ اور واٹس ایپ نمبر ضرور تحریر کریں۔

مقابلے کی آخری تاریخ ۔بیس  اکتوبر  2024

کہانی ارسال کرنے کے لیے

  واٹس ایپ  نمبر 0044 7424 929058

یا

   ای میل :info@pressforpeace.org.uk


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.