مریم شہزاد بچوں کی مصنفہ اور افسانہ نگار ہیں۔انھوں نے مستقل لکھنے کا سلسلہ 2015 میں شروع کیا۔ لکھنے کا آغاز کمیونٹی کے رسالے” سوداگر ” سے کیا۔ پہلے پہل صرف چھوٹے چھوٹے آرٹیکلز لکھتی تھیں پھر بچوں کی کہانیاں لکھنے میں بھی مہارت حاصل کی۔ روز نامہ ایکسپریس سمیت قومی اخبارات اور بچوں کے جرائد میں ان کی تحریریں شائع ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ افسانوں پر بھی طبع آزمائی کی جو ماہانہ ڈائجسٹس اور اخبارات کے میگزین میں شائع ہوتے ہیں۔ انھیں مختلف اداروں کی طرف سے بہت سے سرٹیفکیٹ اور اعزازت مل چکے ہیں۔
مریم شہزاد کی تصانیف
نانو ، دادو اور ہم
نقطوں کا کھیل (زیر طبع)
چھ پاکٹ سائز منی بکس
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.