رمشا جاوید ایک مقبول مصنفہ ، ناول نگار اور کہانی کار ہیں۔ان کا تعلق روشنیوں کے شہر کراچی سے ہے۔ وہ چار کتابوں کی مصنفہ ہیں۔ بچوں کے لیے اب تک ان کی دو سو سے زائد کہانیاں شائع ہوچکی ہیں۔ رمشا جاوید کی کتاب ” بھوتوں کا اسکول “ کو انٹر نیشنل رائٹرز فورم پاکستان کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ دوسری کتاب “قرضے کی گائے “ اور ناولٹ ” کتاب والا لاکٹ “ کو چلڈرن لٹریری سوسائٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ ملی۔کتاب “قرضے کی گائے “کو یونائٹڈ بینک لمیٹڈ کی جانب سے ادبی خدمات کے طور پر نامزدگی کا اعزاز بھی ملا۔ وہ یو بی ایل ایوارڈز میں بچوں کابہترین ادب تخلیق کرکے نامزد ہونے والی کم عمر ترین مصنفہ ہیں ۔اور ادبِ اطفال کے زیر تحت چلنے والے مختلف یوٹیوب چینلز کے لیے بھی مختصر کہانیاں لکھتی ہیں ۔دو ہزار تیئس میں رمشا جاوید کو” انٹرنیشنل رائٹرز کمیونٹی کراچی” کا صدر منتخب کیا گیا۔
رمشا جاوید کی تصانیف
بھوتوں کا اسکول (کہانیاں)
قرضے کی گائے (کہانیاں)
کتاب والا لاکٹ(ُپُراسرار ناولٹ)
سیپٹی میوس سیورس (جاسوسی ناول)
اف یہ علی بھیا۔ زیر طبع
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.