عنوان :ماحولیاتی ادب میں علاقائی زبانوں کا کردار
پریس فار پیس فاؤنڈیشن (یو کے) 5 دسمبر 2024 کو ورلڈ سوائل ڈے کی مناسبت سے “ماحولیاتی ادب میں علاقائی زبانوں کا کردار” کے موضوع پر پاکستان اور بھارت کی جامعات کے تعاون سے اردو زبان میں ایک ورچوئل سیمینار کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ اس سیمینار میں پیش کیے جانے والے منتخب اور معیاری تحقیقی مقالہ جات کو پریس فار پیس پبلیکیشنز کی جانب سے کتابی شکل میں مفت شائع کیا جائے گا۔ اس سیمینار کی لائیو کوریج سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دنیا بھر کے اردو ناظرین کے لیے دستیاب ہو گی۔ سیمینار کی نظامت، کوآرڈی نیشن اور تکنیکی معاونت پریس فار پیس کی آرگنائزنگ ٹیم کے ذمہ ہوگی۔ معیاری مقالہ جات کے لیے ہمیں اکیڈیمیا کے اراکین، فیکلٹی ممبران، محققین، مصنفین اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کا تعاون درکار ہے۔ مقالہ لکھنے کے لیے کچھ موضوعات نمونے کے طور پر درج ذیل ہیں، تاہم ان سے ملتے جلتے موضوعات پر بھی مقالہ لکھا جا سکتا ہے، چاہے وہ کسی بھی صنف سخن سے متعلق ہو۔ مقالہ نگار کو اپنے مقالے کی پیشکش کے لیے 10 سے 12 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔ ہر مقالے میں کم از کم دس مستند حوالے شامل ہوں۔ طویل اقتباسات سے گریز کریں اور پیچیدہ فنی اصطلاحات کا استعمال نہ کریں۔ اردو کے سامعین کی سہولت کے پیش نظر غیر اردو الفاظ، تراکیب اور مختصر حوالوں کے اردو معانی بھی بیان کریں۔
مجوَّزَہ عنوانات برائے مقالہ جات
ڈوگری ادب میں ماحولیاتی مسائل کا تنقیدی جائزہ
بلوچی ادب میں ماحولیاتی مسائل کا تنقیدی جائزہ
ہندکو شاعری میں ماحولیاتی مسائل کا تنقیدی جائزہ
گجراتی ادب میں ماحولیاتی مسائل کا تنقیدی جائزہ
آسامی ادب میں ماحولیاتی مسائل کا تنقیدی جائزہ
گوجری ادب میں ماحولیاتی مسائل کا تنقیدی جائزہ
پشتو کہانیوں میں ماحولیاتی مسائل کا تنقیدی جائزہ
کنٹر ادب میں ماحولیاتی مسائل کا تنقیدی جائزہ
بنگالی ادب میں ماحولیاتی مسائل کا تنقیدی جائزہ
فارسی ادب میں ماحولیاتی مسائل کا تنقیدی جائزہ
سندھ کی صوفیانہ شاعری میں ماحولیاتی مسائل کا تنقیدی جائزہ
سرائیکی ادب میں ماحولیاتی مسائل کا تنقیدی جائزہ
پہاڑی ادب میں ماحولیاتی مسائل کا تنقیدی جائزہ
پنجابی شاعری میں ماحولیاتی مسائل کا تنقیدی جائزہ
تامل ادب میں ماحولیاتی مسائل کا تنقیدی جائزہ
کشمیری ادب میں ماحولیاتی مسائل کا تنقیدی جائزہ
رابطہ کار
مظہراقبال مظہر
انچارج شعبہ ماحولیات
پریس فار پیس فاونڈیشن
ای میل :
mazhar.iqbal@pressforpeace.org.uk
#worldsoilday #pressforpeace #seminar
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.