مقامی خواتین خود کفالت پروگرام سے بھر پور فائدہ اٹھائیں -تقریب سے پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز کا خطاب
باغ (پی ایف پی نیوز )
آزاد کشمیر کے مقامی افراد کو تربیت دے کر خود کفیل   بنانے کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے -“کمیونٹی خودکفالت پراجیکٹ“ پریس فارپیس فاؤنڈیشن  نے شروع کیا ہے جس کے تحت مقامی خواتین کو ڈیزائینگ  اور ٹیلرنگ کی تربیت دے کر ان کی تیار کردہ   مصنوعات کو  ایک آن لائین سٹور کے ذریعے پورے   پاکستان اور آزاد کشمیر میں کیش آن ڈیلوری کی سہولت   کے ساتھ فروخت کیا جارہا ہے- آزاد کشمیر میں مقامی طور پر تیار کر دہ ملبوسات کی   پہلی کھیپ کی فروخت کے بعد مقامی خواتین  ڈیزائنرز کو   معاوضے کی ادائیگی کے لیے پریس فارپیس فاونڈیشن کے زیر اہتمام “ خواتین تربیتی مرکز“سناڑ شیر علی خان   میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تربیت یافتہ ڈیزائنرز کو فروخت ہونے والی ملبوسات کا نقد معاوضہ ادا کیا گیا – تقریب سے  پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز، تربیت کار رفیدہ رزاق اور دیگر نے خطاب کیا-پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز نے کہا کہ یہ پائلٹ پراجیکٹ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے  جس کا مقصد پسماندہ علاقوں کی مقامی خواتین کی مہارتوں میں اضافہ کر کے انھیں خود کفیل   بنانا ہے جس سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا -اور بے روزگاری کم ہو گی -آئندہ اس منصوبے میں مزید جدت لائی جاۓ گی تاکہ مارکیٹ کی ضرورت کے ساتھ ساتھ  صارفین کی پسند اور نئے رجحانات کے مطابق ملبوسات تیار کی جا سکیں -انھوں نے مقامی خواتین کی صلاحیتوں اور ہنر کی تعریف   کرتے ہوۓ کہا کہ اس منصوبے کواندرون اور بیرون ملک پزیرائی ملی ہے -اس میں مزید کامیابیوں کے امکانات ہیں -مقامی خواتین ترقی اور تربیت کے ان مواقع سے استفادہ حاصل کریں -اس منصوبے کی مزید تفصیل بتاتے ہوۓ انھوں نے کہا کہ  خواتین کی کاروباری مہارتو ں میں اضافے  کے لیے بھی تربیتی   پروگرام شروع کیے جائیں گے-


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content