کہانی کار عاطف سدوزئی
تصاویر : سوشل میڈیا
تراڑکھل سے تقریباً 6 کلومیٹر اور ہجیرہ سے 11 کلومیٹر کہ فاصلے پر گاوں گراٹہ پار سے ٹنگی گلہ والے کراس پہ اتریں تو 200 میٹر کہ فاصلے پر واقع قدرتی حسن سے مالا مال یہ خوبصورت آبشار واقع ہے قریبا 70 میٹر کی بلندی سے جب پانی نیچے گرتا ہے تو نہایت ہی خوبصورت منظر پیش کرتا ہے خاص کرکے پہاڑی ذبان میں (پراٹ) مزید اسکی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں یہ پراٹ آپکی تھکاوٹ دور کرنے کیلئے بھی کارآمد ہیں اس کہ علاوہ گرمی کہ موسم میں آپ یہاں گرمی دور کرنے کیلئے بھی ان بھی محو آرام ہو سکتے ہیں اپنی فیملی کیساتھ وقت گزار سکتے ہیں اس جگہ کی اور اپنی بہترین تصاویر ویڈیوز بنا سکتے ہیں یعنی یہ پراٹ ہر طرح سے پرفیکٹ ہیں لیکن اس بات کی آحتیاط لازمی کریں کہ خراب موسم میں یہاں کا رخ نا کریں یہاں کا نالہ بڑا خطرناک ہے کئ نقصان کا باعث نا بننے ابھی بہار کہ موسم میں اس کی خوبصورتی اس کہ حسن میں بیش بہا اضافہ ہوتا ہے اور سیاحت کیلئے ابھی بلکل سازگار ہے پانی کہ روانی اسکا بہاو بھی انگڑائیاں لیتے ہوے روان دوان ہے آپ یہاں اپنی فیملی کہ ہمراہ بھی آسکتے ہیں ایک بہترین مقام سیاحت کیلئے گراٹہ پار آبشار
دیکھتے ہی دیکھتے سیاحتی توجہ کا مرکز بنتی گئی سال ۔20۔2019 میں یہاں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے نا صرف کشمیر بلکہ پاکستان سے بھی اس جگہ کا رخ کیا اور ابھی تک سیاحوں کی رش دیکھنے کو ملتی ہے
گراٹہ پار آبشار ایک ٹوریسٹ پوائنٹ بن گیا ہے یہاں اگر اعلی حکام اس قدرتی حسن کی طرف توجہ دیں تو یہاں پر بندھ باندھ کر چھوٹی سی جھیل اور 2, 3 جھولے لگا کر ایک چھوٹی سی ٹک شاپ کھول کر اس کو سیاحوں کیلئے مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے اس آبشار سے ملحقہ نیچے دو آبشاریں اس سے بھی مزید حسین اور دلکش ہیں
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.