ام محمد عبداللہ  ، مصنفہ، اسلام آباد (پاکستان)

You are currently viewing ام محمد عبداللہ  ، مصنفہ، اسلام آباد (پاکستان)

ام محمد عبداللہ  ، مصنفہ، اسلام آباد (پاکستان)

ام محمد عبداللہ صاحبہ کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ شعبہ درس و تدریس سے منسلک نونہالان امت کا درد رکھنے والی مصنفہ ہیں۔  بچوں کے لیے تعمیری ادب تخلیق کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کہیں آپ کا قلم  بچوں کے پسندیدہ کہانی سلسلوں حدیث کہانیاں، رمضان کہانیاں ، آداب زندگی سیریز روشنی کا سفر(سیرت النبي محمد صلى الله عليه واله وسلم) اور  اسمائے حسنی سیریز  میں بچوں کی تربیت کا سامان کرتا ہے اور کہیں تربیت اولاد، قیام و استحکام پاکستان اور لبیک یا اقصی) جیسے موضوعات ملت کے درد کو محسوس کرتے عمل پر ابھارتے ہیں۔

یہ تمام سلسلے اپنے سادہ اور عام فہم اسلوب کے باعث بڑوں اور بچوں میں یکساں مقبول ہو رہے ہیں اور گاہے بگاہے بچوں کے رسالوں، قومی اخبارات و ڈائجسٹس اور مختلف ادبی ویب سائٹس پر شائع ہوتے رہتے ہیں۔ کتاب حکایت خونچکاں اور قلم کا قرض میں بھی آپ کے مضامین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کے لیے کمپیوٹر ٹیکسٹ بکس 

Become skilled at computers(class 1-8) 

بھی لکھ چکی ہیں جو ملک بھر کے مختلف پرائیویٹ  سکولز میں پڑھائی جا رہی ہیں ۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راولپنڈی میں کمپیوٹر سائنس لیکچرار کے فرائض سرانجام  دینے کے ساتھ ساتھ نونہالان چمن کی تعلیم و تربیت کے حوالے مختلف تعلیمی ادروں کے زیر اہتمام متعدد ورکشاپس کر اور کروا چکی ہے، اس کے علاوہ نونہالان وطن کی تعلیم و تربیت کے لیے سرگرم اقرا آن لائن اکیڈمی کی بانی و سرپرست بھی ہیں


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.