طلبہ محنت کو مشن بنا ئیں تو غربت اور وسائل کی کمی کامیابی کے آ گے رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
درس گاہوں اور اساتذہ کے کردار کو سراہتے ہیں: تقریب سے صدر معلم سردار اشفاق، خواجہ جاوید اقبال اور دیگر کا خطاب
راولاکوٹ
گورنمنٹ مڈل سکول تراڑ راولاکوٹ میں پریس فار پیس فاؤنڈیشن برطانیہ کے اشتراک سے خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کی طرف سے پرائمر ی اور مڈل بورڈز میں نمایاں پوزیشن لینےوالے طلبہ و طالبات میں ٹیلنٹ ایوارڈ ز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ۔ تعلیمی بورڈ میں جماعت پنجم اورہشتم میں میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات میں صدر معلم سردار اشفاق ، خواجہ جاوید اقبال، سردار شیراز اور دیگر اساتذہ نے کیش انعامات اور ایوارڈز تقسیم کیے۔۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ خواجہ جاوید اقبال نے کہا کہ تعلیمی میدان میں گورنمنٹ مڈل سکول تراڑ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اس عظیم مادر علمی سے علم حاصل کرنے والے ہزاروں طالب علم اپنے اپنے شعبوں میں نمایا ں خدمات انجام دے رہے ہیں۔سردار آزاد ، سردار فیروز مرحوم، سردار رشید مرحوم، جاوید یوسف اور دیگر اساتذ ہ نے اخلاص کے ساتھ علم کی روشنی کو عام کرنے میں اپنی عمریں صرف کر دیں اور ان سے ہزاروں طالب علموں نے فیض حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرے۔ اگر طالب علم محنت اور لگن کو اپنا مشن بنا لے تو غربت اور وسائل کی کمی کسی فرد کی کامیابی کے آ گے رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ سرکاری سکولوں سے پڑھنے والے طالب علم محنت سے مقام حاصل کر کے اندرون اور بیرون ملک خدمات انجام دے رہے ہیں۔خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کی طرف سے ابتدائی تعلیمی ادارے میں نمایاں طالب علموں کے لیے کیش ایوارڈ کا اجرا اور انعامات کا مقصد کیمونٹی کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم اپنی مقامی درس گاہوں اور اساتذہ کے کردار کو سراہتے ہیں۔
خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کے سرپرست خواجہ جاوید اقبال نے کہا کہ گورنمنٹ مڈل سکول تراڑ کے ساتھ مستقبل میں بھی طالب علموں کی بہتری اور تعلیمی اور ہم نصابی سرگر میوں کے فروغ میں تعاون جاری رہے گا۔ اس تقریب میں خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کی طرف سے پرائمری اور مڈل بورڈز میں نمایا ں پوزیشن لینے والے طالب علموں کو خصو صی ایوارڈز دیے گئے۔جن میں جماعت ہشتم میں عقیلہ امان نے پہلا ، مریم نادر نے دوسرا اور عبدلمنان نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ جماعت پنجم میں محمد عمر نے پہلا اور زین العابدین نے دوسرا انعام حاصل کیا۔ پوزیشن لینے والوں کو شیلڈز اور نقد انعامات دیے گئے۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.