(نصرت نسیم کے نام)
پیشہ حق کا امیں معلم
عقل کا پختہ یقیں معلم
کمالِ رفعت ہنر سکھا دے آدابِ رختِ سفر سکھا دے
وہ کور باطن کو نور دے کر جستجوئے نظر سکھا دے
علم کا تاباں جبیں معلم
عقل کا پختہ یقیں معلم
ذہن کو عمدہ خیال بخشے بلندیوں کو کمال بخشے
خزاں دلوں کو پڑھا لکھا کے بہارِ نو سا جمال بخشے
سامانِ خلدِ بریں معلم
عقل کا پختہ یقیں معلم
وہ نوجواں کو جنون بخشے وہ بے کراں کو سکون بخشے
ایجاد کاری سکھا کے ہم کو صنعت کو ہنر و فنون بخشے
لعل و گل کی زمیں معلم
عقل کا پختہ یقیں معلم
وہ خود شناسی کے گر سکھا کے خدا شناسی کے راز کھولے
مٹا کے سرحد عداوتوں کی محبتوں کے محاذ کھولے
خدا کا تحفہ حسیں معلم
عقل کا پختہ یقیں معلم
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.