پروفیسرالیف الدین ترابی، اسکالر ، سیاسی و مذہبی رہنما
پروفیسرالیف الدین ترابی27 اگست 1941ء کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے ایک دیندار گھرانےمیں پیدا ہوئے ۔ انھوں نےگریجویشن 1963ء میں کشمیر یونیورسٹی سے کیا۔ 1965ء میں انھوں نے پاکستانی زیرانتظام کشمیر کی طرف ہجرت کی،پلندری کو اپنا مسکن بنایا اور تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوگے وہ کئی اہم حکومتی عہدوں پر بھی فائز رہے۔ انھیں حجاز مقدس کے سفر کا شرف حاصل ہوا۔ ادارہ معارف اسلامی وہاں جامعہ ام القریٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد واپس پاکستان آکر لاہور ادارہ معارفِ اسلامی سے وابستہ ہوئے کشمیر میں آزادی کی تحریک نے جب نئی انگڑی لی تو اسے منظم اور مربوط بنیادوں پرجاری رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ آپ نے کشمیر کے بارے میں متعدد کتابچے عربی زبان میں لکھےوہ عریی زبان کے مجلے کشمیر المسلمہ کے ایڈیٹر بھی تھے وہ عرب دنیا کی صحافت میں کشمیر کاز کے لئے تسلسل کے ساتھ لکھتےرہے – پروفیسرالیف الدین ترابی کی تصانیف تحریک آزادی کشمیر منزل بہ منزل ایڈیٹر۔ کشمیر المسلمہ- عربی مجلہ