امیمہ ثمن۔ناول نگار

میرا نام امیمہ ثمن  ہے اور میں ایک طالبہ ہوں اور اردو ادب سے خاصہ شغف رکھتی ہوں ۔مجھے بچپن سے ہی لکھنے کا بے حد شوق تھا ۔اردو ادب پڑھنا میرا پسندیدہ مشغلہ ہے۔لکھنے کا آغاز میں نے تقریباً 2021 میں مختلف اخبارات میں کالم نگاری سے کیا ۔ پھر بچوں کے صفحے کے […]

کرن عباس کرن۔ افسانہ نگار، ناول نگار -مظفر آباد

کرن عباس کرنکرن عباس کرن ایک ابھرتی ہوئی لکھاری ہیں جن کی پہلی کتاب کو ادبی حلقوں اور قارئین میں بھرپورپزیرائی ملی ہے – وہ خود کو نووارد سمجھتی ہیں لیکن ان کی تحریر میں ایک کہنہ مشق قلم کار کا رنگ جھلکتا ہے-انھوں نے کالج اور یونیورسٹی کے ابتدائی ایام میں کچھ افسانے اور […]

محمد احمد رضا انصاری -مصنف، کہانی نویس و ناول نگار -کوٹ ادو

محمد احمد رضا انصاری محمد احمد رضا انصاری ایک نوجوان لکھاری ہیں۔ان کا تعلق جنوبی پنجاب کے ایک ترقی پذیر ضلع کوٹ ادو سے ہے۔ جب بیسویں صدی اپنا ورق پلٹ رہی تھی تو محمد احمد رضا انصاری اس دنیا میں وارد ہوئے۔ رسمی تعلیم تو واجبی سی ہے لیکن ادبی علم سے خوب آراستہ […]

انیلا طالب – مصنفہ۔ ناول نگار – گجرانوالہ

انیلا طالبانیلا طالب بین الاقوامی کم عمر مصنفہ اور ایک بہت اچھی مقررہ ہونے کے ساتھ ساتھ  فوٹوگرافر اور ذہین ایمبیسیڈر بھی ہیں انہوں نے دس برس کی عمر سے لیکچرز دینا شروع کیۓ اور اب تک وہ مختلف فورمز پر آٹھ سو پچاس سے زائد لیکچرز دے چکی ہیں انیلا طالب نے سولہ برس […]

مائدہ شفیق کا پہلا ناول “پاکبا ز” تبصرہ نگار ، ظہیر احمد مغل

ناول : پاکباز ، ناول نگار: مائدہ شفیق ، تبصرہ نگار : ظہیر احمد مغل کشمیر میں پونچھ کی زرخیز زمین کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ کرشن چندر جنہیں منجھا ہوا افسانہ نگار اور ناول نگار مانا جاتا ہے ، نے پونچھ سے میٹرک پاس کی۔ اور ان کی زندگی کا اہم حصہ کشمیر ، […]

غلام الثقلین نقوی ، افسانہ نگار، ناول نگار، سفرنامہ نگار

غلام الثقلین نقوی کے حالات زندگی غلام الثقلین نقوی 12 مارچ، 1922ء کو چوکی ہنڈن، نوشہرہ، ریاست جموں و کشمیر میں پیدا ہوئے-انہوں نے مرے کالج سیالکوٹ سے گریجویشن، سینٹرل کالج لاہورسے بی ٹی کی ڈگریاں حاصل کیں اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کا امتحان پاس کرنے کے بعد وہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔ نومبر 1968ءسے اپنی سبکدوشی تک وہ گورنمنٹ کالج لاہور سےمنسلک رہے۔ ادبی خدمات غلام الثقلین نقوی بیک وقت افسانہ، سفرنامہ، مضامین اور ناول کی صنف میں طبع آزمائی کی لیکن وہ افسانہ نگاری کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئے۔ وہ حلقہ ارباب ذوق سے وابستگی رکھتے تھے۔ ان کی تصانیف میں افسانوں کے مجموعے بندگلی، شفق کے سائے، سرگوشی، نقطے سے نقطے تک اور مضامین کا مجموعہ اک طرفہ تماشا ہے، ناولوں میں بکھری راہیں، میراگاؤں، ناولٹ چاند پور کی نینا ، شیر زمان اور سفرنامہ چل بابا اگلے شہر کے نام سرفہرست ہیں۔ غلام الثقلین نقوی کی تصانیف افسانوی مجموعے دھوپ کا سایہ سرگوشی گلی کا گیت نقطے سے نقطے تک لمحے کی دیوار نغمہ اور آگ بند گلی شفق کے سائے ناولٹ شیرا شیرزمان چاند پور کی نینا ناول بکھری راہیں میرا گاؤں سفرنامے چل بابا اگلے شہر ارض ِ تمنا ٹرمنس سے ٹرمنس تک مکہ و مدینہ مضامین ایک طرفہ تماشا ہے

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content