غزل / فوزیہ اختر ردا- کولکاتا, انڈیا
فوزیہ اختر ردا پھر تسلسل مری سوچوں کا بکھر جائے گاوہ تصور میں مرے ساتھ ہی مر جائے گا ہاتھ میں ٹھہرا ہوا لمحہ بکھر جائے گا“وقت کا کیا ہے, گذرتا ہے, گذر جائے گا” جس کی خاطر ہے کیا میں نے سفر صدیوں کاکیا مرے واسطے کچھ پل وہ ٹھہر جائے گا پھر جدائی […]
ڈاکٹر افتخار مغل مرحوم کی ایک غزل
غزل ڈاکٹر افتخار مغل جمال گاہِ تغزل کی تاب و تب تری یاد پہ تنگنائے غزل میں سمائے کب تری یاد کسی کھنڈر سے گزرتی ہوا کا نم ترا غم شجر پہ گرتی ہوئی برف کا طرب تری یاد گزرگہوں کو اجڑنے نہیں دیا تو نے کبھی یہاں سے گزرتی تھی تُو اور اب […]
ناز مظفر آبادی کی تازہ غزل
ناز مظفر آبادی زیرِطبع ساتویں شعری مجموعہ”فاصلہ”سے جو بن مطلب نہیں ملتا کسی سے ہمیں مطلب نہیں اُس مطلبی سے اُسے جب تک نہیں دیکھا تھا میں نے شغف مجھ کو نہیں تھا شاعری سے رگِ جاں سے بھی جو نزدیک تر تھے اب اُن سے رابطے ہیں واجبی سے تمہاری بزم سے ہم تنگ […]
زکریا شاذ کی تازہ غزل
غزل زکریا شاذ ملے ہی جن سے نہ سوزوگداز پڑھتے ہوئے ہم ان سے کیوں نہ کریں احتراز پڑھتے ہوئے کہیں کہیں سے پڑھوں میں کتاب اپنی بھی کہ اپنا بھی نہیں رکھتا لحاظ پڑھتے ہوئے تمام عمر جسے پوجا ہو خدا کی طرح وہ یاد آئے نہ کیسے نماز پڑھتے ہوئے کُھلی کتاب سا […]
ڈاکٹر محبو ب کاشمیری کی غزل
غزل ڈاکٹر محبوب کاشمیری موت سے انگلی چھڑا کر آئے ہیں زند کچھ دن ترے ہمسائے ہیں بے زبانی مٹ گئی دیوار کی ہم نئے نعرے بنا کر لائے ہیں باغ میں جشنِ بہاراں ہے مگر پھول تو بازار سے […]
عطاء راٹھور عطار کی غزل
غزل عطاء راٹھور عطار ہر ایک دکھ سے بڑا دکھ ہے روزگار کا دکھ یہ روز روز کا صدمہ، یہ بار بار کا دکھ بچھڑ کے ایک سے پٹری پہ لیٹنے والو ہمارےدل میں بھی جھانکو ہے تین چارکادکھ قبا جو پھول کی اتری تو سب فسردہ ہیں دکھائی کیوں نہیں دیتا کسی کو خار […]
غزل ۔ ڈاکٹر توقیر گیلانی
ڈاکٹر توقیر گیلانی جنوں ملا ، جنوں سے کچھ نہیں بنا ابھی ہمارے خوں سے کچھ نہیں بنا قدیم چھت جگہ جگہ سے گر گئی تو بیچ کے ستوں سے کچھ نہیں بنا ! پہاڑ ایک ایک کر کے کٹ گئے حسین وادیوں سے کچھ نہیں بنا ہماری نیتوں میں ہی فتور تھا ہمارا آیتوں […]
غزل / فاروق صابر
غزل فاروق صابر تاریک ہیں حالات ذرا دیکھ کے چلنا ہر آن ہیں خطرات ذرا دیکھ کے چلنا یہ راہِ محبت ہے میاں کیسی مسّرت؟ ہر گام ہیں صدمات ذرا دیکھ کے چلنا اِک شہر خطرناک ہے پھر چاروں طرف سے پڑتے ہیں مضافات ذرا دیکھ کے چلنا اے عشق تُو اس دشت میں تنہا […]
گوجری غزل – منیر احمد زاہد
شاعر ہے نہ ہی فلسفی نہ ہی بڑو منیربس قسمتاں گی کانگ ما کچو گھڑو منیر نہ چھاں نا پَھل،پٌھل نہ ہی فایدو ذریجیون گوبوٹوہوگیو کیوں ارکھڑو منیر؟ تیرا سفر گی ساریں اوکھت دسیں لگیںہوٹھاں گی پیپڑیں تے منہ گو تڑو منیر تعویزچل نئیں سکتو ،چہامو نہ پھوک،پھاکٌٹٹ جائے گو ماندری گو آخر کڑو منیر […]
غزل
ڈاکٹر محبوب کاشمیری میرے دشمن مجھے کاندھوں پہ اٹھانے آئے دوست احباب تو بس رسم نبھانے آئے ایک ہی لمحہ غافل تھا میسر مجھ کو یاد اس لمحے میں کیا کیا نہ زمانے آئے گھر سے نکلا تھا تو کیا کیا مجھے خوش فہمی تھی دربدر ہو کے میرے ہوش ٹھکانے آئے میں کہ ویران […]