مریم مجید ڈار
افسانہ نگار، شاعرہ، ضلع حویلی آزاد کشمیر مریم مجید ڈار افسانہ نگار اور شاعرہ ہیں ۔ ان کا تعلق آزاد کشمیر کے ایک دور افتادہ ضلع حویلی سے ہے۔ انھوں نے پلانٹ سائنسز میں ایم فل کیا ہے۔ افسانوں پر مشتمل پہلی کتاب “سوچ زار” مئی 2019 میں شائع ہوئی ہے ، جس میں بیس سے زائدافسانے شامل ہیں ۔ اسے فکشن ہاوس نے شائع کیا ہے۔ اس کے علاوہ دو مزید کتابیں” بے چہرہ” اور” برگد” زیر تکمیل ہیں۔