ندیم پہانوڑی
شاعر، گلوکار، پہاڑی زبان، راولاکوٹ ندیم پہانوڑی شاعر اور گلو کار ہیں۔ وطن سے محبت ان کی پہاڑی شاعری کا حوالہ ہے۔ ان کا تعلق خطہ جنت نظیر وادی پرل راولاکوٹ کے نواح میں واقع ایک خوبصورت گاؤں بن بہک سے ہے ۔ان کا اصل نام ندیم احمد اعوان ہے ۔ شاعری کے موضوعات اپنی مادر وطن کی غلامی او ر محکومی کا درد ، ماں بولی پہاڑی سے محبت اورتلاش معاش میں وطن سے دور جا کر بسنے والوں کےجذبات کی عکاسی ان کے لکھے اور گاۓ ہوۓ پہاڑی نغموں اور گیتوں میں کی گئی ہے ۔ مجموعہ کلام 2004 کے وسط میں ان کاایک پہاڑی مجموعہ “دہلے نے پہانوڑے “منظر عام پر آیا تھا۔جس کے بعد دوست احباب نے ندیم اعوان کو ندیم پہانوڑی کے لقب سے پکارنا شروع کر دیا(پہانوڑی) پہاڑی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی ہیں خیالی یعنی ایسی باتیں سوچنے والا جو صرف خواب اور خیالوں میں ہی انسان سوچ سکتا ہے ۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ مڈل اسکول بن بہک سے پرائمری تک حاصل کی لیکن 15 سال کی عمر سے محنت مزدوری شروع کردی۔اور تعلیم کا سلسلہ خیر باد کہنا پڑاوہ آج کل ملازمت کے سلسلے میں بیرون ملک آباد ہیں لیکن اپنے آپ کو ہر وقت سری نگر ، گلگت اور مظفرآباد کی فضاؤں میں محسوس کرتے ہیں -وطن سے دوری نے ان کی وطن سے محبت کے جذبات کو اور بھی مہمیز دی ہے جو ان کے دردبھرے کلام میں جلوہ گر ہوتے ہیں – سوشل میڈیا پر ان کے پہاڑی نغموں کو دنیا بھر میں پزیرائی ملی ہے –
ماہے نی ماہے، ندیم پہانوڑی
ماہے نی ماہے کھان گنییں خالی کری بیڑا درد دیلے نا جان سہی کوناتھروں کہس سہی کہڑاموتو نہ وی ڈیر نہسے لاغنا تواڑے چھپرے نیاں چھاواغم دنیا نے پلانا سا توڑیںبانہی نہ کلاوالاخنا نی پرنونے دلے نے یو زخمسارا کی پولی گہسی پلنے نہی توڑے چمبخیر مطلب نے دیسی کون ہون دعا ہیکن وی بجیا […]
ندیم پہانوڑی کی پہاڑی شاعری
شاعر: ندیم پہانوڑی کشمیریں نی داد رسیحا ربّا ہون کوئ پہج مسیحااس پار بیٹھنے اُس پار بیٹھنےٹوکڑے کیتیا اخیار بیٹھنےوادای اُپر قربان ہو یاجوان ماڑے وی تیار بیٹھنےبچہ […]