مصنفہ: عصمت اسامہ-

تبصرہ نگار: خورشید بیگم-

~ درد دل، پاس وفا،جذبہ ایماں ہونا

یہی ہے آدمیت اوریہی انساں ہونا

                   اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ اس دھرتی پر اُن لوگوں کا وجود اللہ تعالیٰ کی نعمت سے کم نہیں جو اپنی ذات سے دوسروں کو فائدہ پہنچانے کی فکر میں مگن ہیں ۔ تعمیری اور با مقصد ادب کا خالق بھی انہی خوش قسمت افراد میں سے ایک ہے جو معاشرے میں موجود خرابیوں اور برائیوں کو بنظر عمیق دیکھتا ہے ، ان کا حل تلاش کرتا ہے اور اُسے ضبط تحریر میں لا کر افراد معاشرہ کی اصلاح کے لئے کوشاں رہتا ہے۔ عصمت اسامہ صاحبہ ایسے با صلاحیت فن کاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کی تحریریں مختلف رسائل ، اخبارات اور بلاگز  کی زینت بنتی ہیں۔ علاوہ ازیں ان کی کئی دینی و اصلاحی کتب منظر عام پر آچکی ہیں۔ جن کو خاصی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ میں نے محترمہ کی کتاب “فکر و نظر کے آسماں ” کا مطالعہ کیا ہے جو مختلف مواقع پر لکھے گئے اُن کے افسانوں کا مجموعہ ہے۔ میرا یہ تجزیہ ہے کہ زندگی کی تلخ حقیقتوں نے مصنفہ کے قلم کے ذریعے افسانوں کا روپ دھار لیا ہے یا یوں سمجھ لیجئے کہ یہ ایک حساس دل کے فکر انگیز جذبات ہیں جو الفاظ کے قالب میں ڈھل گئے ہیں۔ اس کتاب میں مادر گیتی سے محبت و وفا  کا درس بھی ہے اور معاشرے کے کمزور اور غریب طبقہ کی داد رسی کا سلیقہ بھی سکھایا گیا ہے۔ اگر مادری زبان سے لگاؤ کا سبق سیکھنے کو ملتا ہے تو اللہ تعالٰی کی نعمتوں پر شکر گزاری کا رویہ بھی اس کا حصہ ہے۔ جہاں خاندانی نظام اور میاں بیوی کے رشتے کے تقدس کو قائم رکھنا بھی اس کا ایک عنوان ہے ۔ ان افسانوں سے یہ بھی سیکھ لیجئے کہ سچائی اور دیانت داری بہترین حکمت عملی ہے۔ مقصد زندگی اگر نہیں معلوم تو اس مفید کتاب سے سمجھ لیجئے نیز کفار کے خُبثِ باطن کا بآسانی نظارا کر لیجیۓ۔

 ملت اسلامیہ کا درد جو محترمہ عصمت اسامہ کو قدرت کی طرف سے ودیعت ہوا ہے جا بجا افسانوں سے جھلکتا ہے۔ کشمیر و فلسطین تو ان کا خاص موضوع ہیں۔ نظریہ پاکستان کی ضرورت و اہمیت بھی مصنفہ کی نظروں سے اوجھل نہیں ہوئی۔ وہ کسی مرحلہ پر اپنے قارئین کو مایوس نہیں ہونے دیتیں بلکہ اُمید کا دامن تھامے رکھنے کی تلقین کرتی ہیں۔ غرض یہ کہ یہ کتاب ہر درد مند دل کی صدا کی صورت میں آپ کے سامنے حاضر ہو جائے گی بشرطیکہ آپ اس کو خریدیں اور پڑھیں۔

ای میل ایڈریس:

readandwrite657@gmail.com


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content