ان دیکھا از توصیف اسلم / تاثرات: آبان احمد

abab ahmad
abab ahmad
abab ahmad

ان دیکھا از توصیف اسلم / تاثرات: آبان احمد

اب تک پڑھے مصنفہ کی تمام تحاریر میں سے بہترین تحریر..

ان دیکھا کہانی ہے ایک نوجوان کی جو سکاٹ لینڈ میں پلا بڑھا لیکن اسے اسکی ماں کی طرف سے کچھ روحانی طاقتیں ملتی ہیں، آمنہ (عماد کی ماں) کو یہ سلسلہ اپنی دادی سے ملتا ہے…

کچھ شیطانی طاقتیں عماد کے پیچھے لگی ہوئی ہیں میاں جی اور فضل بابا غیر محسوس طریقے سے عماد اور آمنہ کی حفاظت کرتے رہتے ہیں،

عماد اور آمنہ پاکستان پہنچتے ہیں،

اور یہاں عماد کی راہ تصوف کی داستان شروع ہوتی ہے، میاں جی اسکی تربیت کرتے ہیں…

ناول تفصیلی نہیں ہے بلکہ روانی کے ساتھ ٹو دا پوائنٹ بات کی گئی ہے

ناول میں سکاٹ لینڈ، سوات اور ملتان کے مختلف مقامات کی بھی بہت اچھے طریقے سے منظرنگاری کی گئی ہے،

ناول میں تصوف، جنات اور شیاطین پر تفصیلی بات کی ہے

اختتام پڑھ کر لگا مصنفہ نے اسے دوسرا حصہ لکھنے کے لئے راہ ہموار کی ہے کیونکہ ناول میں بہت کچھ بیان کرنے کے بعد بھی کئی چیزیں وضاحت طلب تھیں

عرفان سے جس لڑکی نے شادی کی، مقصد عماد کو مارنا تھا وہ مار نہیں سکی تو پھر اسنے کیا کیا، جبکہ شادی بھی بغیر کاغذات کے کی تھی،

اور بھی کئی باتیں ہیں

مصنفہ کی نئی کتاب کے لئے نیک تمنائیں

2024 کتاب نمبر 40

آبان احمد


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.