محترمہ تابندہ سلیم ایک منجھی ہوئی کالم نگار اور لکھاری ہیں ۔ وہ موقر قومی روزناموں اور جرائد میں قومی ، سماجی اور اصلاحی موضوعات پر تسلسل کے ساتھ کالم اور مضامین لکھ رہی ہیں جنھیں صحافتی حلقوں اور قارئین میں مقبولیت حاصل ہے۔انسانیت سے محبت ، درد مندی ، وطن کی تڑپ اور اپنی اقدار اور روایات سے وابستگی ان کی تحریروں سے جھلکتی ہے ۔ وہ انتہائی محنتی ، خوش گفتار اور ملنسار شخصیت کی مالک ہیں۔
انھوں نے ابتدائی تعلیم آبائی شہر لاہور میں حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونی ورسٹی سے ایم اے انگلش لٹریچر کیا ۔ ۱۹۹۳میں سرکاری ملازمت بطور آرٹیکل رائٹر اختیار کی بعد ازاں انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے قصور ، لاہور ، چکوال ، خوشاب وغیرہ میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ انھوں نے محکمہ اطلاعات اور صحافیوں کے مابین جدید ذرائع کو فروغ دیا ۔وہ ان دنوں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راولپنڈی کی حثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.