شیخ ریاض لاہور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لاہور میں حاصل کی۔ اکیس سال کی عمر میں وطنِ عزیز پاکستان کو خیر باد کہہ کر سمندر پار عازم سفر ہوئے۔ کچھ عرصہ ایران عراق میں گزارنے کے بعد، گزشتہ 54 سالوں سے، مستقل طور پر جرمنی میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ جرمنی سے، بی۔ایس۔سی انجنئیرنگ اور ایم ۔ایس۔سی انجنئیرنگ کی۔ کچھ عرصہ جرمن انڈسٹری میں کام کیا اور بعد میں اپنے بزنس میں فعال رہے۔ آج کل وہ ریٹائرڈ زندگی انجوائے کر رہےہیں۔
اردو ادب کی مناسبت سے وہ ایک لیٹ بلومر ہیں ۔ اردو سے شغف کی ابتدا، اردو انجمن برلن میں بطور رکن ہوئی جہاں وہ بیشتر اوقات صرف سامع کے طور پر انجمن کی مجالس سے مستفید ہوتے رہے۔بزم ادب برلن کی محفلوں میں بھی باقاعدگی سے شریک ہوتے ہیں۔
گزشتہ چند سالوں سے فیس بک پر لکھنا شروع کیا، مئی 2018 میں “جھوٹ” کے عنوان سے، پہلا مضمون لکھا جو پاکبان انٹرنیشنل نامی آن لائن میگزین، برلن میں شائع ہوا۔ اس کے بعد مختلف کالم ومضامین ،پاکبان میگزین کے علاوہ، روزنامہ صحافت نامی پاکستانی اخبار ، فیس بُک پر موجود آن لائن میگزین”ہم سب گروپ” اور ” عالمی افسانہ فورم گروپ” میں اشاعت پذیر ہوئے۔
شیخ ریاض کی تصانیف
ریاض نامہ: یادوں کے چراغ
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.