ایک سنہری موقع
اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنا چاہتے ہیں؟ ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں سیرت رسول ؐ کی روشنی میں اپنا نقطہ نظر پیش کرنا چاہتے ہیں؟ اپنے علم کو دوسروں کے ساتھ بانٹنا چاہتے ہیں؟ نقد انعامات اور کتب کی صورت میں انعامات حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ اور اپنی تحریر کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
تو پھر یہ مقابلہ آپ کے لیے ہے
موضوع مقالہ: ماحولیاتی مسائل اور ان کا حل سیرت رسولﷺ کی روشنی میں
- مقالہ میں کم از کم 10 مستند احادیث یا سیرت کی کتب کے حوالے شامل ہونے چاہئیں۔
- اردو زبان میں لکھا ہو۔ عربی یا دوسری زبانوں کے متن کی بجائے ان کے اردو تراجم و معانی بیان کیے جائیں۔
- کم از کم 2500 اور زیادہ سے زیادہ 3000 الفاظ (علاوہ حوالہ جات) پر مشتمل ہونا چاہیے۔
- مائیکروسافٹ ورڈ، پی ڈی ایف، یا گوگل ڈاکس میں لکھا ہونا چاہیے۔
- بہترین مقالے لکھنے والوں کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے۔
- منتخب مقالے کتابی شکل میں شائع کیے جائیں گے۔
- منتخب مقالہ نگاروں کو ایک خصوصی ورچوئل سیمینار میں شرکت کی دعوت دی جائے گی
- سیمینار میں مقالہ نگار اپنے مقالوں کا تعارف اور اہم نکات پیش کریں گے۔
- مقالہ بھیجنے کی آخری تاریخ 5 جنوری 2025ہے۔ مقالہ بذریعہ ای میل اس ای میل ایڈریس پر بھیجیں
- competitions@pressforpeace.org.uk
سیمینار 9 جنوری 2025 کو آن لائن پلیٹ فارم زوم پر منعقد ہوگا۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.