صاعقہ علی نوری شاعرہ اور کہانی نویس ہیں۔ وہ اسلام آباد سے تعلق رکھتی ہیں۔ عصری تعلیم آئی کام ہے۔۔ لسان القرآن کا دو سالہ کورس بھی کر چکی ہیں شاعری میں ان کے باقاعدہ استاد محترم محمد عمر، غلام مصطفیٰ دائم اعوان، ابو الحسن ہاشمی صاحب اور محترم اسامہ سَرسَری صاحب ہیں۔۔ وہ اب تک متعدد سرورق کہانیاں اور سرورق نظم کہانیاں لکھ چکی ہیں۔ انھیں چلڈرن لٹریری سوسائٹی کی طرف سے ماہ نامہ جگنو 2020 کی اول انعام یافتہ شاعرہ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اس کے علاوہ نومبر 2021 میں یتمیٰ نظم اور کہانی مقابلے میں ان کی نظم تیسرے جبکہ کہانی چوتھے نمبر پر آئی۔ وہ پروف ریڈنگ بھی کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ محترمہ لغت نویسی بھی کرتی ہیں۔
صاعقہ علی نوری کی تصانیف
صاعقہ علی نوری کی اب تک دو کتابیں شائع ہو چکی ہے۔ پہلی کتاب ”طلسمی پنجرہ“ ہے جس میں 20 نظمیں اور 20 کہانیاں شامل ہیں جبکہ دوسری جیبی سائز کتاب حمد و نعت اور ایک ناول پر مشتمل ہے۔ محترمہ کی ایک اور جیبی سائز کتاب بنام ”قدرت کے رنگ“ بھی زیرِ اشاعت ہے۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.