:سنی کس ڈھلی) باغ آزاد کشمیر)

پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی پروجیکٹ منیجر اور سنئیر صحافی روبینہ ناز کا پرس، موبائل اور دیگر اشیا نامعلوم فرد چھین کر فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جب وہ اپنے گھر ( سنی کس ڈھلی) سے باغ کی طرف آرہی تھیں اور نالہ ماہل پر قائم ڈولی لفٹ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں نالہ ماہل سے گزر نا تھا۔ جب وہ نالہ عبور کر رہی تھیں کہ اچانک کسی معلوم فرد نے ان کا بیگ کھینچ لیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ جس میں ان کا پریس کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، موبائل فون، نقدی اور دیگر اشیاء تھیں۔ اس واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کی دے دی گئی ہے۔

پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم نے اس واقعے کی شدید مزمت کی ہے

انہوں نے ڈپٹی کمشنر باغ، اسسٹنٹ کمشنر باغ اور ایس پی باغ سے گزارش ہے کہ جلد سے جلد مجرم کو گرفتار کر کے چوری شدہ سامان برآمد کیا جائے۔ مجرم کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ دوبار ہ کسی کی بھی یہ جرات نہ ہو ۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content