رباب عائشہ

محترمہ رباب عائشہ ملک کی ایک مایہ ناز   سنئیر اخبارنویس ، کالم نگار اور لکھاری ہیں۔جنھوں نے  ملک کے موقر اخبارات روزنامہ جنگ اور نوائے وقت میں طویل عرصے تک صحافتی خدمات انجام دیں ۔

۔سینٹ تھریسا سکینڈری سکول راولپنڈی سے  ابتدائی تعلیم کے بعد  مزید تعلیم پوسٹ گریجوئیٹ کالج  برائے خواتین راولپنڈی سے مکمل کی۔

رباب عائشہ کا  تخلیقی سفر

انھوں نے سکول کے زمانے سے ہی کہانیاں لکھنے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا  جو ماہنامہ تعلیم و تربیت اور  “ہدایت ” لاہور میں شائع ہوئیں۔دوران تعلیم ہی روزنامہ کوہستان اور روزنامہ جنگ میں ان کے مضامین شائع ہونا شروع ہو گئے تھے ۔ کالج میگزین میں بھی تحریریں شائع ہوئیں۔

رباب عائشہ  کا  صحافتی دور

انھوں نے 1966 میں روزنامہ جنگ راولپنڈی میں باقاعدہ  ملازمت  اختیار کی اور پچیس سال تک جنگ راولپنڈی  میں خواتین کے صفحات اور میگزین  کی مدیرہ رہیں۔روزنامہ جنگ سے ریٹائرمنٹ کے  1991 میں روزنامہ نوائے وقت  سے وابستہ ہوگئیں اور روزنامہ نوائے وقت میں خواتین کا صفحہ ترتیب دیتی رہیں۔ہفتہ وار کالم  لکھنے کے ساتھ ساتھ رپورٹنگ بھی کی۔ اس دوران ریڈیو پاکستان اور آزاد کشمیر ریڈیو سے بھی مختلف پروگرام کرتی رہیں۔

انھوں نے مختلف غیر سرکاری اداروں کے لیے بھی کام کیا اور  مختلف سماجی اور تعلیمی موضوعات پر عوام  میں شعور کی بیداری کے لیے مضامین لکھے اور کتا بوں کے تراجم  کئے۔ عالمی ادارہ یونیسف نے آئیوڈین کا پروگرام شروع کیا اس حوالے سے رباب عائشہ  کی تحریر کردہ کہانیوں  کا مجموعہ شا ئع کیا گیا۔  

رباب عائشہ کی تصانیف

لمحوں کی دھول ( خود نوشت سوانح )

سدابہار چہرے

خاک کے آس پاس

ریت کے قلعے

غیر سرکاری تنظیم  سچ   کی شائع  کردہ  کتاب  جس میں  تشدد سے متاثرہ  خواتین  کی کہانیاں  شامل تھیں جنھیں  رباب عائشہ  کے  نے قلمبند کیا ۔

زندگی اور زاویہ  ( کالموں کا مجموعہ )۔ 1975

رباب پبلشرز  کے زیر اہتمام شائع کردہ کتب

انوکھی کشتی

انو کھی قربانی

انوکھا  باغ

انوکھا  تخت

سبزیوں کا گیت

آوازوں کے گیت

 جانور اور ان  کے بچے

بھولی بسری کہانیاں

رباب عائشہ کی تحریر کردہ نصابی کتب

رباب عائشہ کی تحریر کردہ کتابیں راولپنڈی اسلام آباد کے تعلیمی اداروں  کے نصاب میں بھی شامل رہیں  ہیں۔

خوش  خظ، خوش بخت

سبق کےساتھ ساتھ

چند یاد گار تصویریں

ربان عائشہ روزنامہ جنگ کے لئے بیگم نصرت بھٹو سے انٹرویو لے رہی ہیں
رباب عائشہ سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سے منسٹری آف وویمن ڈیولپمنٹ کی طرف سے دیا گیا گولڈ میڈل وصول کررہی ہیں
بھارت کے دورے کے دوران رباب عائشہ کی شبانہ اعظمی کے ساتھ ملاقات کا فوٹو

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content