قانتہ رابعہ-افسانہ و کہانی کار۔مصنفہ۔ موٹیویشنل  سپیکر۔

You are currently viewing قانتہ رابعہ-افسانہ و کہانی کار۔مصنفہ۔ موٹیویشنل  سپیکر۔

قانتہ رابعہ-افسانہ و کہانی کار۔مصنفہ۔ موٹیویشنل  سپیکر۔

قانتہ رابعہ

محترمہ قانتہ رابعہ عصر حاضر میں اردو ادب کا ایک معتبر نام ہے۔وہ ایک بلند پایہ  افسانہ نگار، کہانی کار اور  کئی کتب کی مصنفہ ہیں۔ان کے ادبی کام پر موقر ملکی جامعات میں  گریجویشن، ماسٹرز اور ایم فل کی سطح پر متعدد تحقیقی مقالات لکھے جا چکے ہیں۔

حالات زندگی

قانتہ رابعہ کا تعلق علمی و ادب گھرانے سے ہیے ۔ان کےنانا برصغیر کے مشہور حکیم محمد عبداللہ (روڑی والے) حکیم ہونےکے ساتھ ساتھ علم دوست خداترس اور اچھے ادیب تھے کم و بیش یہی صفات ان کے والد میں بھی تھیں جو ان کے بھانجے تھے ۔۔۔۔ امی بھی عمدہ ادبی ذوق کی مالک تھیں ۔یوں اس ماحول نے ان کو کندن بنایا ۔زمانہ طالب علمی ہی سے لکھنے کا سلسلہ شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔بچوں کی کہانیاں ،افسانے ،مختصر مضامین کے ساتھ مزاحیہ ادب میں بھی حصہ لیا۔ قانتہ رابعہ جہانیاں ضلع خانیوال پنجاب میں پیدا ہوئیں۔

قانتہ رابعہ کی تصانیف
کالموں کے مجموعے
۔۔یہ جو زندگی کی کتاب ہے
 ۔۔اسے زندہ کر دوبارہ۔

۔افسانوں کے مجموعے

دل پیار کی بستی(اشاعت 2024)

اک سفر جو تمام ہوا (اشاعت 2023)
 ۔۔رابطے تو ہوتے ہیں
 ۔۔یہی تو جنت کا راستہ ہے
 ۔۔راہ وفا میں
 ۔۔محبت ایسا دریا ہے
 ۔۔دل نے جب کیا
۔۔آس نے دل کا ساتھ نہ چھوڑا
 ۔۔بہار آنے کو ہے
 ۔۔در یار پہ دستک
 ۔۔دن زیست کے
 ۔۔خواب محل
 ۔۔روشنی یے رستہ
 ۔۔آدم سے انسان تک
 ۔۔زمین پر قدم
بچو ں کی کتب
 ۔۔۔نور پری
۔۔داود میاں کے کارنامے
 ۔۔جنت کی خوشبو
 ۔۔روفی اب کیا کرے گا
 ۔۔جلد باز
جادو کی چھڑی
 ۔۔شکریہ میاں مرغے
 ۔۔ککڑوں کوں
 ۔۔دوستی ایسا ناتا
 راجے کی بیٹی
 بونگوں کی بستی
 ۔۔بسم اللہ کا جن
 ۔۔محبت کا خزانہ
 ۔۔ٹلو کی واپسی
 ۔۔سارے دوست ہیں پیارے
 ۔۔پکا منصوبہ
سفر نامہ حج ۔۔زہے مقدر

دعوتی اور  موٹی ویشنل لیکچرز پر مشتمل نو کتابچے

 


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.