ہم نئے لکھنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہیں
پریس فار پیس ایک آزاد اور غیرجانبدار ادارہ ہے جو پاکستان و برطانیہ سمیت تین ممالک سے کتابوں کی اشاعت کے ساتھ فروغ ادب کے لیے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے کوشاں ہے۔
پریس فار پیس پبلی کیشنز ایک عالمی اشاعتی پلیٹ فارم ہے جو نئے لکھنے والے قلم کاروں اور ادب کے طالب علموں کی تخیلقات کی اشاعت کا خصوصی اہمتمام کرتا ہے۔
اردو، انگریزی ، پنجابی اور دیگر علاقائی زبانوں میں لکھی گئی تحریرں ہماری ویب سائٹ پر بلامعاوضہ شائع کی جاتی ہیں۔
آپ اپنی ہر قسم کی تخلیقات ہمارے ویب سائٹ پر اشاعت کے لیے بھیج سکتے ہیں۔ تاہم درج ذیل اصناف کو فوقیت دی جاتی ہے،
افسانے
کہانی
کتب پر تبصرے
نثری نظمیں
فیچر ( تحریر کے مطابق ایک تصویر بھی ارسال کرسکتے ہیں)
غزل
سفر نامے
ادبی ، علمی اور تعلیمی سرگرمیوں کی رپورٹس
تحقیقی مضامین
سماجی ، ادبی اور اصلاحی عنوانات پر کالم و مضامین
(سیاسی موضوعات اور خبریں شائع نہیں کی جاتی)
ہماری ویب سائیٹ پر شائع ہونے والی خاص تحریروں پر اعزازیہ اور انعامات بھی دیے جاتے ہیں جس کا فیصلہ ادارتی ٹیم کرتی ہے۔
اگر آپ قلم کار ، مصنف ، محقق یا کالم نگار ہیں تو اپنا مختصر ادبی تعارف، اپنی تصویر اپنی تصانیف کی تصاویر ہمیں ارسال کریں، آپ کے تعارف کو رائٹرز ڈیٹا بیس میں شامل کر کے ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔
پریس فار پیس کے زیر اہتمام اردو ، انگریزی ، پنجابی اور دیگر زبانوں میں درجنوں کتب شائع ہو چکی ہیں اور متعدد زیر طبع ہیں۔شائع شدہ کتب کے کیٹلاگ کے حصول اور کتب کی اشاعت کی تفصیلات کے لیے اشاعتی ٹیم سے بذریعہ ای میل، واٹس ایپ اور فیس بک مسنجر کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
کتب کے بارے میں ہماری اشاعتی پالیسی اس لنک پر دستیا ب ہے۔
https://pressforpeace.org.uk/publishing-policy-urdu/
پریس فار پیس کے زیر اہتمام گاہے گاہے تحریر ی اور تخلیقی مقابلہ جات کا انعقاد بھی کیا جاتے ہے۔ تازہ ترین مقابلوں اور سرگرمیوں سے آگاہ رہنے کے لیے ہماری ویب سائٹ، فیس بک پیج و واٹس ایپ چینل اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فالو کریں یا ادارے کی انتظامیہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ہماری ترجیح ان لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہے جنہیں بوجوہ عمومی نشریاتی وصحافتی چینلز پر خاطر خواہ مقام نہیں مل سکا ہے۔ اسی وجہ سے بہت سی تحریروں میں معیارو کوالٹی کے اعتبار سے مزید نکھار کی ضرورت ہوتی ہے۔ہماری ادارتی ٹیم موصولہ تحریروں میں ضروری تدوین کا اختیار رکھتی ہے۔
اپنی تحریریں یونی کوڈ، ورڈ فائل یا ان پیج فارمیٹ میں ارسال کی جاسکتی ہیں:
چیف ایڈیٹر:
00447837931805
(واٹس ایپ نمبر)
info@pressforpeace.org.uk
آپ ہماری علمی و ادبی سرگرمیوں میں بطور رضا کار ور مصنف بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
نیچے دئیے ہوئے لنک پر کلک کریں اور ہمارا رجسٹریشن فارم پُر کردیں۔ آپ کا فارم موصول ہوتے ہی ہم آپ سے رضاکارانہ خدمات کے حصول کے لیے بذریعہ ایل میل یا واٹس اپپ رابطہ کریں گے.
https://us1.list-manage.com/survey?u=58ac976426a3531c1a82b85a5&id=36cbab8038
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.