پروفیسرحیدر حسین ( مرحوم ) 2013- 1952
پروفیسرحیدر حسین ایک لیجنڈری شخصیت کا نام ہے۔وہ نہایت قابل انگلش دان لیکن طبیعتاً بے حد سادہ مزاج انسان تھے۔ ان کے جو شاگرد انہیں قریب سے جانتے تھے وہ ان کے گرویدہ تھے اور انہیں کالج چھوڑنے کے بعد بھی نہیں چھوڑتے تھے ۔اور ان کے پاس باقائدہ جاتے رہتے تھے۔
پروفیسر حیدر محض انگلش ہی نہیں پڑھاتے تھے بلکہ زندگی کا سبق دیتے تھے ۔ آج ان کے شاگرد بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں اور فخریہ ان کا نام لیتے ہیں ۔
پروفیسر صاحب چونکہ خود سب سے بڑے تھے۔ اس لئے والد کی وفات کے بعد اپنی زندگی اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے لئے وقف کردی تھی ۔ ان کے بعد تمام تر زندگی درس و تدریس کے لئے وقف کئے رکھی ۔
پروفیسر حیدر بہت کم کھاتے تھے اور بہت کم سوتے تھے ۔ زیادہ تر وقت پڑھنے اور پڑھانے میں گزارتے تھے۔ سادہ اتنے تھے کہ ساری زندگی صرف دو سفید جوڑوں میں گزاری ۔
اپنے لئے کچھ بھی نہیں بنایا، جو تنخواہ ملتی تھی وہ جاننے والے ضرورت مندوں میں بانٹ دیتے تھے ۔ سارا دن با وضو رہتے اور درود شریف پڑھتے اور قرآن پر تحقیق کرتے رہتے تھے۔ کبھی بیمار ہوتے تو ڈاکٹر تک کے پاس نہیں جاتے تھے کہ خوامخواہ کوئی بیماری بتا کر پریشان کردیتے ہیں اور علاج پر بہت پیسہ خرچ ہوجاتا ہے ،اس سے اچھا پ ہے کہ وہ پیسے انسان کسی ضرورت مند کو دے دے۔ ان کی اچانک ہی طبیعت زیادہ خراب رہنے لگی تھی۔ ٹیسٹ کرانے پر پتہ چلا کہ کینسر کی آخری سٹیج ہے ۔پتہ چلنے کے 15 دن کے اندر وفات پا گئے ۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.