نِسائی ادب  میں قلیل عرصے میں اپنا منفرد مقام پیدا کرنے والی معروف  اردو شاعرہ معظمہ نقوی کی شاعری  پر پہلا مقالہ شائع ہو گیا ہے۔
مقالہ نگار عشاء حنیف نے محترمہ مسز فرزانہ علی کی نگرانی میں مقالہ شائع کیا۔

بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان  سے بی ۔ایس اردو کی طالبہ مقالہ نگار  عشا حنیف نے محترمہ مسز فرزانہ علی صاحبہ کی نگرانی میں مکمل کیا۔
جس میں معظمہ نقوی کی شاعری کے  فنی و فکری محاسن پر روشنی ڈالی گئی ۔ اور اُن کی شعری انفرادیت  کو بھر پور سراہا گیا ۔ معظمہ نقوی کا یہ پہلا شعری مجموعہ حال ہی میں منظرِ عام پر آیا جس کو پریس فار پیس ادارے نے نہایت اہتمام کے ساتھ شائع کیا۔  ادبی حلقوں میں  اس مجموعے کو بھرپور  پزیرائی ملی ہے۔

  یہ مقالہ بھی بہاؤ الدین زکریا یو نیورسٹی ملتان نے آپکی شعری و ادبی خدمات  کے اعتراف میں شائع کیا ہے ۔ انھوں نے قلیل عرصے میں  شعری و نثری میدان میں اپنی منفرد جگہ قائم کی ۔معظمہ نقو ی کو شاعری میں دلکش استعاروں اور تشبہات  کے استعمال پر ” بارشوں کی شاعرہ  “کے لقب سے نوازا گیا ہے۔   مقالے کی اشاعت پر آپ کو تمام نامور ادباء  ، شعراء اور قابلِ فخر اساتزہ کرام نے مبارکباد دی ہے ۔

تحقیقی مقالہ آخری بارش
تحقیقی مقالہ آخری بارش
معظمہ نقوی شاعرہ و نثر نگار
معظمہ نقوی شاعرہ و نثر نگار

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact