باغ پی ایف پی ایف نیوز
آزاد کشمیر کے پسماندہ علاقوں کے مسائل اور سیاحتی ترقی کے امکانات کو اجاگر کرنے کے لئے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی کاوشیں قابل قدر ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سردار یونس خان نے فنی مرکز براۓ خواتین ناڑ شیر علی خان میں نوجوان محقق اور قلمکار محسن شفیق کو باغ کے دیہی علاقوں بالخصوص ناڑ شیر علی خان کی تاریخ، ثقافت اور عوامی مسائل پر ایک بریفنگ دیتے ہوۓ کیا- محسن شفیق پریس فار پیس فاونڈیشن کے زیر اہتمام ناڑ شیر علی خان کے بارے میں تحریری مقابلے کے سلسلے میں فیلڈ سروے کے لئے مظفرآباد سے خصوصی طور پر آۓ تھے – اس موقع پر پریس فار پیس فاوںڈیشن کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز نے مہمانوں کو ادارے کے زیر اہتمام خواتین کو ہنر مند اور خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف فلاحی , سماجی اور ادبی سر گرمیوں کے بارے میں بھی بتایا اس موقع پر مقامی سماجی رہنما عامر علی گردیزی بھی موجود تھے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے محسن شفیق نے خطے میں پریس فار پیس کی فلاحی اور خدمت خلق کی سرگرمیوں اور کا وشوں کو سراہتے ہوۓکہا کہ یہ امر قابل ستائش ہے کہ ایک دور دراز اور پسماندہ علاقے میں عوام کی ترقی اور فلاح بہبود کی ہمہ جہتی سرگرمیوں کا مرکز بنایا گیا ہے انھوں نے اس بات کی تعریف کی کہ مقامی کمیونیٹی اور لوگ فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر تعاون کرتے ہیں اور اس نعمت کی قدر کرتے ہیں-پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز نے بتایا کہ مقامی مسائل اور تاریخ کو اجاگر کرنے کے“ ناڑ شیر علی خان: میری نظر میں“ کے موضوع پر ایک تحریری مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ناڑ شیر علی خان باغ آزاد کشمیر کی تاریخ،ثقافت، سیاحت اور تعلیمی و سماجی امور کو اجاگر کرنا ہے -انھوں نے مقامی قلم کاروں، طلبہ و طالبات، اساتذہ، خواتین اور دیگر طبقات پر زور دیا کہ وہ تحریری مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں -اس مقابلے کا مقصدنئی نسل میں مثبت اقدار کا فروغ بھی ہے ۔اس مقابلے میں مضموں بھیجنے کی آخری تاریخ پندرہ اگست ہے – مقابلے میں نمایاں پوزیشن لینے والوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے -مقابلے میں
حصہ لینے والے تمام شرکا کو خصو صی اسناد دی جائیں گی -تقریب تقسیم ایوارڈ اس ماہ کے آخر میں منعقد کی جاۓ گی
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.