باغ
محکمہ بہبود آبادی کے تعاون سے پریس فار پیس فاؤنڈیشن و ڈاکٹر ظفر اقبال میموریل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کمیونٹی سنٹر پنیالی میں جمعرات کو ایک روزہ فری جنرل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ اور ادویات فراہم کی گئیں۔ظفر اقبال میموریل کیطرف سے سردار اکمل نعیم اور رضا کاروں نے اس پروگرام کو کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر سلطان علی طاہر اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی ٹیم نے کیمپ کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بہبود آبادی اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن ہیلتھ کی سہولیات کے حوالے سے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ہیلتھ کی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
سماجی رہنما اکمل عارف نے کہا کہ ہم عوام علاقہ کی طرف سے محکمہ بہبود آبادی اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے بانی پروفیسر خواجہ ظفر اقبال،ڈی جی بہبود آبادیراجہ زیشان عارف،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر راجہ طارق منہاس اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی کیمپ جاری رکھنے میں فلاحی ادارے ہماری معاونت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں اپنی مدد آپ کے ہیلتھ ڈسپنسری کا آغاز لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کیا تھا۔
یہ کیمپ اور اس طرح کے دوسرے کیمپ اس ڈسپنسری کی مکمل بحالی میں اہم کردار اداکریں گے۔اس موقع پر انہوں نے بہبود آبادی کے فیلڈ سٹاف میڈم صائمہ اسلم،میڈم اکسیرا بی بی اور دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.