گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفر آباد میں  پریس فار پیس فاؤنڈیشن برطانیہ کے زیراہتمام نوجوان مصنفہ  کرن عباس کرن کے شائع کردہ  ناول کی تقریب پزیرائی منعقد ہوئی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرن عباس کرن کا ناول یقینا مسقبل میں سنجیدہ ادب میں اپنا نام مقام پیدا کرے گا۔نئے قلم کاروں کی کتب کی اشاعت  خوش آئند ہے۔ مقررین نے  کرن عباس کرن  کے اسلوب ، فن اور کردار نگاری پر سیر حاصل  گفتگو کی۔ مقررین میں  پروفیسریوسف میر، ڈاکٹر عبدالکریم، ڈاکٹرشگفتہ،  پروفیسر راجا  رحمت، چوہدری غلام عباس، پروفیسر رابعہ حسن،  پروفیسر سعید احمدشاد اور دیگر مقریرین شامل تھے۔ تلاوت کی سعادت شعبہ انگریزی کے طالب علم عمر اسد  نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول  شعبہ انگریزی کے طالب علم احتشام نے پرسوز آواز میں پیش کی۔  کرن عباس کرن نے ناول کے لکھنے کی پیچھے کارفرما عوامل پر بات کرتے ہوۓ اپنے اساتذہ ڈاکٹر عبدالکریم اور پروفیسر رابعہ حسن کا بہتر رہنمائی فراہم کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ادارے کے طالب علموں   حمزہ سعید, اسامہ شائق اور احسان نے طلبہ کی طرف سے  کتاب پر عمدہ تنقیدی جائزے پیش کیے۔ مصنفہ کے والد نے ہونہار بیٹی کی کامیابی کو اللہ کا انعام قرار دیا۔ پروفیسر رحمت خاں , پروفیسر یوسف میر اور ڈاکٹر عبدالکریم نے  تنقیدی جاٸزہ پیش کیا۔  انہوں نے بلاشبہ اسے مصنفہ کی ایک کامیابی گردانتے ہوۓ اسے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی نوید سنائی۔  علاوہ ازیں پروفیسر شگفتہ بخاری اور پروفیسر سعید احمد شاد نے بھی  مصنفہ کے لیے تہنیتی  خیالات کا اظہار کیا۔ اس پررونق تقریب کا اختتام مہمانوں کے لیے پرتکلف چائے کے ساتھ ہوا۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content