لندن (خصوصی رپورٹ )
بر صغیر پاک و ہند کی مایہ ناز افسانہ نگار اور کہانی کار آپا قانتہ رابعہ کی بچوں کے لیے اردو زبان میں بیسیویں تصنیف شائع ہوگئی ہے ۔ عالمی اشاعتی ادارے پریس فار پیس کے زیر اہتمام کہانیوں کا مجموعہ “ تیمور کیسے بدلہ ؟ رنگین آرٹ پیپر کے اضافی صفحات کے ساتھ دیدہ زیب تصاویر کے ساتھ شائع کیا گیا ہے -قانتہ رابعہ کی اس نئی تصنیف میں بچوں اور بڑوں کی اخلاقی تربیت کے مختلف عنوانات کے تحت دلچسپ اور مزے دار کہانیوں کوشامل کیا گیا ہے – قانتہ رابعہ کی تحریریں اہم ملکی اخبارات اور جرائد میں شائع ہوتی ہیں – قبل ازیں ان کی کتب سرکاری تعلیمی اداروں کی لائبریریاں کے لئے خصوصی پراجیکٹ کے طور پرشائع ہو چکی ہیں – مصنفہ ملکی اور قومی سطح کے متعدد اعزازت اور انعامات بھی جیت چکی ہیں -دو ہزار چوبیس میں ان کی تحریر کردہ ایک اورکتاب “ ننھا بہادر “ انڈیا اور پاکستان سے بیک وقت شایع ہو کر قارئین اور مبصرین سے داد و تحسین وصول کر چکی ہے –قانتہ رابعہ کے افسانوں کے پندرہ مجموعے شائع ہو ئے ہیں۔ ان کے کالموں کی دو کتب، ایک سفر نامہ اور نو اصلاحی کتب اور کتابچے بھی شائع ہو کر بھر پور پزیرائی حاصل کر چکے ہیں۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.