لندن / لاہور ( خصوصی رپورٹ )
معروف مصنفہ ام محمد عبداللہ کی بچوں اور بڑوں کی کردار سازی کے لئے لکھی گئی کتاب “ سنہرا تاج “عالمی اشاعتی ادارے پریس فار پیس پبلی کیشنز کے زیر اہتمام شائع ہو گئی ہے -مستند و مختصر احادیث مبارکہ اور مسنون دعاؤں پر مشتمل کتاب “ سنہرا تاج “میں تیس کے لگ بھگ دلچسپ اور سبق آموز کہانیاں شامل ہیں ۔ کتاب میں مسنون دعاؤں اور مختصر احادیث پر مبنی عملی کام کی اضافی مشقیں بھی شامل ہیں تاکہ طالب علموں کی علمی رہنمائی ہو ۔ کتاب میں قاری کی دلچسی کو مہمیز دینے کے لیے کہانیوں کے کرداروں اور مناظر کے مطابق دیدہ ذیب السٹریشنز کو شامل کیا گیا ہے – کتاب کی مصنفہ ام محمد عبداللہ کا شمار ملک کے معروف بچوں کےلکھاریوں میں ہوتا ہے ام محمد عبداللہ کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ وہ شعبہ درس و تدریس سے منسلک نونہالان امت کا درد رکھنے والی مصنفہ ہیں۔ بچوں کے لیے تعمیری ادب تخلیق کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ام محمد عبداللہ بچوں کے لیے کمپیوٹر ٹیکسٹ بکس کی سیریز بھی لکھ چکی ہیں۔ جو ملک بھر کے مختلف پرائیویٹ سکولز میں پڑھائی جا رہی ہیں ۔ وہ ایک سرکاری تعلیمی ادارے میں کمپیوٹر سائنس لیکچرار کے فرائض سرانجام دینے کے علاوہ نونہالان چمن کی تعلیم و تربیت کے لیے مختلف تعلیمی ادروں کے زیر اہتمام متعدد ورکشاپس کا اہتمام کر چکی ہے، وہ نونہالان وطن کی تعلیم و تربیت کے لیے سرگرم اقرا آن لائن اکیڈمی کی بانی و سرپرست بھی ہیں۔ کتاب “ سنہرا تاج کی قیمت ( ڈاک خرچ سمیت ) نو سو روپے ( پاکستانی )ہے ۔ کتاب کے لئے ایزی پیسہ نمبر 03155252401 استعمال کیا جاسکتا ہے۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.