نیلم بھٹی
نیلم بھٹی گجرات پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ تاہم ان کی پیدائش کے فوراً بعد ان کے والدین گوجرانوالہ شفٹ ہو گئے تھے۔ سو ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔
اعلی تعلیم کے لئے لاہور تشریف لے گئیں اور  وہاں وہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی طالبہ رہیں ۔ پانچویں سال کے دوران وہ امریکہ آگئیں
اور اس طرح تعلیم کا وہ راستہ ادھورا رہ گیا۔ انہوں نے کالج کے زمانے میں ہی باقاعدہ شاعری شروع کردی تھی۔ امریکہ آ کے ان کی زندگی کا رخ یکسر بدل گیا۔ یہاں آکر انہوں نے اپنے کیریئر کے لیئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کا چناو کیا۔ اور آج کل وہ امریکہ کی آئی ٹی کمپنی میں سینیر عہدے پر کام کر رہی ہیں
نیلم بھٹی گھر بار اور بچوں کا خیال رکھنے میں اتنی مصروف رہیں کہ شاعری کی طرف دھیان کم کم ہی رہا اس طویل مسافت کے بعد فراغت ملی تو پھر سے لکھنا شروع کیا۔ نیلم بھٹی کے اب تک دو مجموعے شائع ہو چکے ہیں *پہلا مجموعہ ندائے نیلم کے نام سے ۲۰۲۰ میں آیا تھا*  *دوسرا مجموعہ ردائے نیلم کے نام سے ۲۰۲۱ میں آیا ہے*
اس وقت تیسرے مجموعے پر کام کررہی ہیں جس کے بارے میں توقع ہے اکتوبر 2022ء تک شائع ہو جائے گا۔
محترمہ نیلم بھٹی صاحبہ اظہار کے سبھی رموز سے بخوبی آشنا ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کا اسلوب منفرد اور جداگانہ ہے ان کی شاعری احساسات کی نیرنگی اور محاسنِ شعریت کی نئی منزلوں سے آشنا کرتی ہوئی فکر و فن کی بلندی سے روشناس کراتی ہے۔
نیلم بھٹی صاحبہ نے اپنی فطری احساس کو شعوری رنگ دے کر اسے بصورتِ کتاب محفوظ کردیا ہے۔ان کی شاعری عورت کے فطری اعتبار سے فنکارِ قدرت کا عمدہ مظہر ہے ان کے یہاں عورت مرد جیسی بےباکانہ طبیعت نہیں رکھتی بلکہ نسائی خوبی و خاطر کو خاطرِ نشان رکھتی ہے۔ آپ کے اشعار بلاشبہ اخلاقی رفعتوں اور رومانوی نشیب و فراز کے غماز ہیں یہی وجہ ہے کہ علمی و ادبی ہر دو معیار پر آپ کی غزل پوری اترتی ہے آپ کی قادرالکلامی اور علمی بصیرت ہی آپ کی مقبولیت کی وجہ ہے۔گجرات سے ابھرا یہ چاند آج اپنی پوری علمی آب وتاب کے ساتھ مشی گن امریکہ میں چمک رہا ہے۔ بیس سال کے طویل عرصے سے امریکہ میں سکونت کے باوجود ان کی شاعری میں اپنے دیس کی مٹی کا خمیر مہک رہا ہے گویا انہوں نے گجرات کو مشی گن نہیں بنے دیا بلکہ مشی گن میں گجرات پاکستان کو آباد کردیا ہے۔

تحریر و تحقیق: اشعر عالم


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content