کہانی کار اور تصاویر : ڈاکٹر عتیق الرحمن
وادی نیلم آزاد کشمیر میں دواریاں نامی علاقے میں کچھ عرصہ قبل جنگلی ریچھ کے دو خوبصورت بچے پکڑے گئے تھے، جنہیں دواریاں میں میں ٹراؤٹ فش ہیچری میں رکھا گیا ہے۔ ان دونوں مہمانوں کے لیے لیے چار بائی چار کا چھوٹا سا پنجرہ بنایا گیا ہے۔ ہیچری کے اسٹاف سے پوچھنے پر پتہ چلا کہ کہ محکمہ وائلڈ لائف کو متعدد بار تحریک کی گئی کہ ان جانوروں کے لئے مناسب رہائش کا بندوبست کیا جائے، لیکن تاحال اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
یہ دونوں بے زبان مہمان بہت چھوٹے سے پنجرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ہیچری کے اہلکاروں نے مزید بتایا کہ ان جانوروں کو مظفر آباد کے قریب پٹہکہ پارک میں منتقل کرنے کا پروگرام ہے
اس حوالے سے میری چند گزارشات ہیں
ان جانوروں کے لیے مناسب سائز کا پنجرہ بنایا جائے جس میں یہ سہولت سے گھوم پھر سکیں اور کسی کو نقصان بھی نہ پہنچا سکیں۔ صاحب خیر حضرات یا این جی اوز اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں
ان جانوروں کو کو پٹہکہ منتقل کرنے کا پروگرام منسوخ کیا جائے۔ یہ جانور سرد علاقے کے ہیں، مظفر آباد کی گرمی ان کے لئے مناسب نہیں۔ انہیں ان کے قدرتی مسکن کے قریب تر مناسب حفاظت کے ساتھ رکھنے کا بندوبست کیا جائے۔
. نیلم ویلی کے لوگوں میں جنگلی حیات کے تحفظ کا کماحقہٗ شعور نہیں ہے۔ اس قسم کی جنگلی حیات کے لیے مناسب سینکچوری بنائی جائے اور جانوروں کو افزائش نسل کا موقع دیا جائے اور مناسب تعداد میں جانور میسر ہونے پر واپس قدرتی ماحول میں منتقل کیا جائے۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.