You are currently viewing Muhammad Hussain and Sughran Bibi Scholarship

Muhammad Hussain and Sughran Bibi Scholarship

محمد حسین اور صغراں بی بی

محمد حسین اور صغراں بی بی لاہور میں رہائش پذیر دو ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے انتہائی محنت سے اپنے 8 بچوں کی پرورش کی اور ان کی آنے والی زندگی میں آسانیاں پیدا کیں۔ اولاد کو قابل بنایا، خود کو محروم رکھا مگر اپنے بچوں کی ضرورتوں کو محنت کر کے پورا کیا۔ ان کی اولاد کو اپنے والدین پرفخر ہے۔

ان محنتی والدین کے اعزاز اور محبت میں یہ اسکالرشپ جاری کیا گیا پے۔

اسکالرشپ کی تفصیل

یہ اسکالرشپ ایسے بچے کے لیے مختص کیا گیا ہے جس کی فیملی کے مالی حالات مستحکم نہ ہوں اور والدین کو اس بچے کے تعلیمی اخراجات میں معاونت درکار ہو۔

اسکالرشپ کا پس منظر

پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے تحت مائیکرو لیول کے ان اسکالرشپس کا مقصد مالی مشکلات کا شکار والدین کی معاونت ہے۔ اس مقصد کے لیے ایسے بچوں کو اضافی مالی معاونت کے ضرورتمند قرار دیا جاتا ہے جنہیں دوسرے ہم عمرعام بچوں کے مقابلے میں کسی نہ کسی وجہ سے تعلیم جاری رکھنے کے عمل میں مشکلات درپیش ہوں ۔

پاکستان اور آزاد کشمیر میں لاکھوں بچے ایسے ہیں جن کی قابلیت اور لیاقت کسی طور بھی دوسرے بچوں سے کم تر نہیں مگر ان کے والدین کے مالی حالات انہیں ہم عمر بچوں کے لیے دستیاب سہولتوں( بشمول تعلیمی) سے فائده اٹھانے سے روکتے ہیں یا رکاوٹ کھڑی کرتے ہیں۔ پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے تحت مائیکر لیول کے اسکالرشپس کا مقصد ایسے والدین پر ان بچوں کے بنیادی تعلیمی اخراجات کی مد میں مدد فراہم کرنا ہے۔

محمد حسین اور صغراں بی بی

میموریل سکالرشپ اقرا بشیر کو جون 2021 میں جاری کیا گیا تھا۔ 

 


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.