شبیر احمد ڈار
    عہد حاضر کی متحرک اور تیزی سے قدم جماتی ہوئی ملٹی نیشنل ہیلتھ کیئر آئی ٹی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی ” ایم ٹی بی سی ” ہے  ۔ اس کمپنی کا قیام 1999ء میں عمل میں لایا گیا اور اس کا صدر دفتر نیو جرسی ، امریکہ میں موجود ہے ۔ اس کمپنی کے بانی محمودالحق ہیں جن کا تعلق خطہ کشمیر کے علاقہ باغ آزادکشمیر  سے ہے اور حال میں امریکہ میں مقیم ہیں ۔  عبدالہادی چودھری (صدر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈائریکٹر) ،بل کارن(چیف مالیات آفیسر)، ویسلے اسٹالپ (بزنس ڈویلپمنٹ کے سینئر نائب صدر) ،  الفونسو نارڈی (سینئر نائب صدر حکمت عملی) ،نیتھلی گارسیا (چیف تعمیل آفیسر اور کارپوریٹ کونسل) ،اسٹیفن اینڈریو سنیڈر (ڈائریکٹر اور چیف حکمت عملی افسر )،کارل جانسن (چیف گروتھ آفیسر) ہیں ۔

         یہ ملٹی نیشنل ہیلتھ کیئر آئی ٹی کمپنی  کسی ایک علاقے کے لیے نہیں  بل کہ پورے خطہ کشمیر اور پاکستان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔  پوری دنیا میں اس کی برانچز موجود ہیں خوش قسمتی سے  ہمارے ہاں بھی اس کی چار  شاخیں موجود ہیں تین  پاکستان کے شہر راولپنڈی ، کراچی اور ہالا  سندھ  میں اور ایک  برانچ آزادکشمیر کے ضلع باغ میں قائم ہے ۔   اس کمپنی میں ریاست بھر کے مختلف علاقے سے ہزاروں کی تعداد میں  نوجوان ملازمت کر رہے ۔  ایم ٹی بی سی میں تجربہ نہیں بل کہ تعلیمی قابلیت کے معیار کو ترجیح دی جاتی ہے ۔  باغ آزادکشمیر میں ایم ٹی بی سی کی برانچ کا قیام 2008ء میں عمل میں آیا اور نہایت کم وقت میں اس کمپنی نے ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین کو ملازمت فراہم کی اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے ۔

     اس کمپنی سے نوجوانوں کو نہ صرف روزگار کے لیے ایک پلیٹ فارم ملا بل کہ یہاں انہیں عالمی معیار کی تمام تر بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں ۔   خواتین کے لیے معیاری وقت کے ساتھ بہترین پروفیشنل ٹریننگ ، کھانے کی سہولت ، پک اینڈ ڈراپ کی سہولت ، سیکورٹی کا مکمل انتظام ، میڈیکل ، شادی کے لیے اخراجات کی سہولت میسر ہے ۔ اس کے ساتھ اس کمپنی میں صفائی ، سیکورٹی اور دیگر شعبہ سے  بہت سے ملازمین بھی کام کر رہے جنھیں تنخواہ کے ساتھ دیگر مراعات بھی دی جا رہی ہیں ۔

   پبلک ریلیشن آفیسر ایم ٹی بی سی ” سردار زرطیف بادشاہ ” سے جب ایم ٹی بی سی کے حوالے سے سوالات کیے تو ان کا کہنا تھا :

      ” خطہ کشمیر کے سرسبز علاقے باغ آزادکشمیر میں اس برانچ کا آغاز 2008ء میں عمل میں آیا ۔  یہ خطہ کشمیر میں ایک نئی کمپنی ہے جس میں ہماری کوشش پڑھے لکھے بےروزگار مرد و خواتین کو روزگار کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ بغیر تجربہ کے ہم ملازمت فراہم رہے اور پھر انہیں معیاری ٹریننگ دیتے اور ٹریننگ کے دوران بھی تنخواہ جاری رہتی ہے ۔ الحمدللہ !  یہ کمپنی بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اس میں مختلف شعبہ جات جن میں آپریشن ، ایچ -آر ، فائننسز ، میڈیکل ، ایڈمن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر شعبہ جات کام کر رہے ہیں ۔ مجھے امید ہے     ان شا۶ اللہ یہ کمپنی مستقبل میں مزید ترقی کرے گی ۔ ابھی اس میں دس ہزار کے قریب ملازمین کام کر سکتے ہیں جن کو ہم ایک تسلسل کے ساتھ بلا رہے ہیں ۔  ہمارا مقصد نوجوانوں خطہ کشمیر میں بےروزگاری و دیگر مسائل کا خاتمہ کرنا بھی ہے ۔ “

     ایم ٹی بی سی کو اس وقت تک کئ ملکی و بین الاقوامی ایوارڈ مل چکے ہیں جن میں سال 2009ء سے 2012ء تک اور سال 2016ء میں اس کمپنی کو تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے پر ڈپلوئٹ ٹیکنالوجی فاسٹ 500 کی فہرست میں شامل کیاگیا  ۔ سال 2010ء سے 2013ء میں اس کمپنی کو تیزرفتار ترقی پذیر امریکی کمپنی کے طور پر 5000 فہرست میں شامل کیا گیا  ۔ 2020ء میں اس  کمپنی کو یونائٹڈ نیو جرسی نے سال کی پبلک کمپنی کا ایوارڈ  دیا اور بھی بہت سے دیگرایوارڈ اس کمپنی کو اب تک مل چکے ہیں ۔

       خطہ کشمیر میں ایم ٹی بی سی نے نہ صرف    ملازمت کے مواقع فراہم کیے بل کہ ریاست میں اور بالخصوص باغ آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھی کام کیا جو ہماری سرکار بھی نہ کر سکی ۔ ایم ٹی بی سی ایک کمپنی نہیں بل کہ ایک فیملی کی طرح کام کر رہی جو ریاست بھر کے تمام نوجوانوں کو ایک جگہ ایک چھت کے نیچے ملازمت فراہم کر رہی اور انہیں دیگر سہولیات بھی فراہم کر رہی جسے ایک نعمت کہا جاسکتا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں ریاست بھر میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا اور اتنی بڑی تعداد میں ملازمت فراہم کرنا یقینا ایک بہترین کاوش ہے ۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content