مائرہ ملک کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔سوشل ایکٹیوسٹ ہیں۔ شعر و ادب سے گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔”اک شہر وفا تھا”ان کا شعری مجموعہ ہے۔حال ہی میں بچوں کے لئے کہانیوں کا مجموعہ ” چوری کا کیک ” شائع ہوا ہے۔نیشنل بک فاونڈیشن/ادب اطفال اور ریڈیو پاکستان کے علاوہ بہت سے دیگر رسائل کے لئے لکھتی رہی ہیں۔اور آل پاکستان انعامات اور ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔کئی سرگرم ادبی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل کی مرکزی صدر ہیں۔بزم خیال و خامہ پاکستان کی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہیں۔ان کی ایک نثری کاوش زیرتصنیف ہے۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.