ماہم جاوید مصنفہ، افسانہ نگار اور کالم نگار ہیں ان کا تعلق کراچی سے ہے، گورنمنٹ ڈگری کالج سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد لکھنے کا باقاعدہ آغاز کیا
دو ہزار اٹھارہ میں میں اپنا پہلا آن لائن ناول “رقیب ” لکھا جسے انٹرنیٹ کی دنیا میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی اس کے بعد ایک اور خوبصورت موضوع پر ایک ناول تحریر کیا جس کا نام ” منتظر ” تھا انہوں نے جنگ بارڈر لائن اور مختلف اخبارات میں اپنے کالم بھی شائع کرواۓ جن کے موضوعات معاشرت نظام پر مبنی تھے اس کے بعد ناول ” انتخاب” تحریر کیا ۔
مصنفہ کا طرز تحریر عام فہم ہے مگر خوبصورت مستقبل میں کچھ جاسوسی ناول لکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں، ناول نگار کی خاصیت یہ ہے کہ وہ تحریر میں تجسس پیدا کرتی ہیں جس کے بارے قاری ایک ہی نشست میں پڑھنے کی دلچسپی رکھتا ہے اور خود کو اس کردار سے جوڑے رکھتا ہے ۔مصنفہ کو شاعری سے بھی لگاؤ ہے اور اب تک کئ اشعار انٹرنیٹ پر شائع کروا چکی ہیں ۔مستقبل میں اپنی شاعری کا مجموعہ شائع کروانے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں ۔ان کی تحاریر کو پسند کرنے والوں سے گزارش ہے کہ ان کی اس کاوش کو بھی پڑھیں اور بھرپور سراہیں۔
ماہم جاوید کی تصانیف
رقیب (آن لائین)
انتخاب (ناول) زیر طبع
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.