پریس فار پیس فاؤنڈیشن اور سیڈ کے اشتراک سے لائبریری کاافتتاح

You are currently viewing پریس فار پیس فاؤنڈیشن اور سیڈ کے اشتراک سے لائبریری کاافتتاح

پریس فار پیس فاؤنڈیشن اور سیڈ کے اشتراک سے لائبریری کاافتتاح

نئی نسل دعووں اور تقریروں کے بجاۓ عمل کو فوقیت دے

عوام میں شعور کی بیداری کے لئے کتب خانے قائم کیے جائیں

باغ کے نزدیکی  گاؤں تھب  میں افتتاحی تقریب سے مقررین کا خطاب

باغ (پی ایف پی نیوز)

‎پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے تعاون سے سوسائٹی فار ایجوکیشن،ایمپپاورمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ (سیڈ)کے زیر اہتمام لائبریری کے افتتاح کی تقریب کا انعقاد بمقام مرکز تھب ہوا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ضمیر احمد ناز،جبکہ صدارت ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر سردار سلطان علی طاہر نے کی‎

میزبان پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی پراجیکٹ منیجر  روبینہ ناز،صدر سیڈ راجہ محمد گلزار تھے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ محمد سعید نے سر انجام دیئے-تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ مختلف مقررین نے کہا نئی نسل کا رشتہ کتاب سے کم ہوتا جارہا ہے لہذا  والدین اور اساتذہ نئی نسل میں مطالعے کا شوق بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں- یہ لائبریری علاقی میں نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی -سوشل ویلفیئر آفیسر سردار سلطان علی طاہر نے  کہا کہ سوسائٹی فار ایجوکیشن،ایمپپاورمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ (سیڈ) نے مقامی سطح پر لوگوں کی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے  گراں قدر خدمات انجام دی ہیں جس پر تنظیم کے ذمہ داران  مبارک باد کے مستحق ہیں -مقامی سماجی تنظیموں اور حکومتی اداروں کی شراکت سے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی -انھوں نے کہا کہ نئی نسل معلومات کے مستند ذرائع پر انحصار کرے اور دعووں اور تقریروں کے بجاۓ عمل کو فوقیت دے تو ہم ترقی یافتہ اقوام کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں – پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے عہدے داران  روبینہ ناز، یوسف کشمیری  اور شوکت تیمور نے بتایا کہ پریس فارپیس مقامی لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے -پریس فار پیس نے ریاست کے تین سو سے زائد لکھاریوں کا ڈیٹا تیار کیا ہے جو اپنی نوعیت کی واحد کوشش ہے

مستقبل میں مقامی مصنفین اور شاعروں کی  کتابوں کی اشاعت بھی کی جاۓ گی جس سے مقامی ٹیلنٹ  کی حوصلہ افزائی ہو گی اور کتاب بینی کے کلچر کو فروغ ملے گا

‎صدر ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن سید عامر علی، گردیزی،صدرپریس کلب سید زاہد گیلانی،ضمیراحمدناز،بانی جموں کشمیربچاؤتحریک  مظہرخان،تنویر خان،اعجاز کے علاوہ ‎راجہ محمدگلزار خان صدر سوسائٹی فار ایجوکیشن،ایمپاورمنٹ اینڈڈویلپمنٹ،راجہ جعفر سابق صدر سیڈ،رضا کا ر پریس فار پیس ثمینہ چوہدری،راجہ محمد نصیر خان معروف سماجی رہنما،مولانا لقمان جنرل سیکرٹری سیڈ،راجہ شہباز جنرل سیکرٹری تھب یوتھ فورم،راجہ عامر جعفر،سردار اویس مراد،سردار عمیر ایڈوکیٹ، راجہ عتیق،سردار آصف سدوزئی،سردار ولید یاسین نے بھی خطاب کیا – سابق صدور سیڈ راجہ جعفر اور راجہ گلزار نے بتایا کہ باغ میں عوامی شراکت کے تحت متعدد منصوبے شروع کئے جائیں گے جن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے عوام بڑھ چڑھ کر ساتھ دیں -اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آج کے دور میں جو بھی ترقی ہورہی ہے وہ مرقوم علم اور کتابوں کی بنیاد پر کی جارہی ہے – انھوں نے کہا کہ عوام میں شعور کی بیداری کے لئے ضروری ہے کہ عوامی کتب خانے قائم کئے جائیں جہاں تمام موضوعات پر کتب موجود ہوں۔ اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو ہماری آنے والی نسلوں پرعلم کے دریچے ہمیشہ کے لئے بند ہوجائیں گے اور جس معاشرے میں علم کے دریچے بند ہوجائیں وہاں صرف جہالت، اندھیرا اور پسماندگی چھاجاتی ہے۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.