کہانی کار: فلک ناز نور تصاویر : سوشل میڈیا
آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال سے ضلع کوٹلی جاتے ہوئے راستے میں چڑہوئی کے مقام سے ایک کلومیٹر پر آنے والے بس سٹاپ پر فری پبلک لائبریری اور ایک خوب صورت بس سٹاپ پر ٹھنڈے پانی کا کولر آپ کا استقبال کرتے ہیں -اس کولر میں پانی بھرنا قریبی لوگوں کی ذمہ داری ہے ۔ اس پبلک لائبریری میں انگریزی اور اردو کی کتابیں موجود ہیں – بینش جرال اسسٹنٹ کمشنر دولیا جٹاں کوٹلی نے اس کی تعمیر کو ممکن بنایا ہے -وہ اپنی نیک نامی اور عوام دوست انتظامی اقدامات کے لئے مشہور ہیں – یہ لائبریری دولیاجٹاں راجدھانی میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے سامنے اور بی ایچ یو راجدھانی کے بس سٹاپ پر قائم کی گئی -اس بس سٹاپ اور لایبریری کے قیام میں عوام علاقہ کا تعاون بھی حاصل ہے -مقامی نوجوانوں نے بھی اس لائبریری میں تعاون کیا ہے -نوجوانوں کا کہنا ہے کہ یہ لائبریری مقامی سطح پر مطالعے کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرے گی-محترمہ بینش جرال اور عوام علاقہ خراج تحسین کے مستحق ہیں
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.