باغ (پی ایف پی نیوز)

آزاد کشمیر کے خوبصورت ضلع باغ  کے نواحی گاؤں تھب میں معروف سماجی اداروں سوسائٹی فار ایجوکشن ایمپورمنٹ اینڈ ڈویلپمینٹ (سیڈ)اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن یو کے  کے اشتراک سے ویلج پبلک  لائبریری قائم کر دی گئی ہے جس کا افتتاح بارہ جون (ہفتہ ایک بجے) کو مرکز تھب میں ہو گا -سوسائٹی فار ایجوکشن ایمپورمنٹ اینڈ ڈویلپمینٹ (سیڈ)کے رابطہ کارراجہ محمد سعید اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز کے مطابق اس لائبریری  کا مقصد علاقے میں نوجوانوں، خواتین اور بچوں میں مطالعے کا فروغ دینا ہے- اس کی علاوہ بچوں اور نوجوانوں میں مطالعے اور تحریری صلاحیتوں کے فروغ کے لئے ریڈرشپ کلب بھی قائم کئے جائیں گے اور دیگر مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جاۓ گا – افتتاحی تقریب کے خاص مہمانوں میں ممتاز دانشور ڈاکٹرولید ر سول، معروف  سماجی و سیاسی شخصیت محترمہ کنول شاہین اور سردار ثاقب نعیم شامل ہوں گے اس کے علاوہ  سوسائٹی فار ایجوکشن ایمپورمنٹ اینڈ ڈویلپمینٹ (سیڈ)اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن یو کے  کے عہدے داران بھی خطاب کریں گے – یاد رہے کہ اس لائبریری کو کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیرز، کشمیر کلچرل اکیڈمی کے علاوہ مقامی علم دوست افراد کا تعاون بھی حاصل ہے


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content