لیاقت علی،  معلم، کہانی نویس،  ناول نگار

You are currently viewing لیاقت علی،  معلم، کہانی نویس،  ناول نگار

لیاقت علی،  معلم، کہانی نویس،  ناول نگار

لیاقت علی ضلع خانیوال کے شہر تلمبہ میں پیداہوئے۔ میٹرک کا امتحان تلمبہ کے سرکاری سکول سے پاس کیا ۔ اس کے بعد مزید تعلیم کے لئے ملتان چلے گئے۔ جہاں سے انہوں نے ایف سی پری میڈیکل کے بعد بی اے کی ڈگری حاصل کی اور پھر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا۔ اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لئے لاہور آ گئے۔ لاہور سے سی اے انٹر کیا۔ سن دو ہزار نو میں سرکاری سکول میں بطور استاد ملازمت کا آغاز کیا جہاں وہ تا حال اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ لکھنے کی ابتدا سن دو ہزار نو میں ہی پاکستان کے بچوں کے معروف رسالے “بچوں کا اسلام” سے کی۔ اس کے بعد دوسرے رسالوں میں لکھنا شروع کیا۔ ان میں پاکستان کے تمام بڑے اور معروف پرچے شامل ہیں۔

۔ ان کی اب تک چار سو کے قریب تحریریں شائع ہو چکی ہیں اور ابھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔ ان میں جاسوسی ، مذہبی اور مزاحیہ تحریریں شامل ہیں۔سال 2015 میں ماہنامہ ذوق و شوق کا سال کا بہترین لکھاری منتخب کیا گیا اور”بزم اسلام ایوارڈ” دیا گیا۔  ۔ وہ  مختلف ادبی مقابلوں میں بھی نمایاں پوزیشنز اور انعامات حاصل کر چکے ہیں۔ ۔ ان کا لکھنے کا سفر تا حال جاری ہے۔آج کل اپنے حالات زندگی پر مبنی ایک کتاب ” لیاقت نامہ” پر کام کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ تین ناول ” چناروں کا بیٹا”  “راہ جنوں کا مسافر” پہ بھی کام جاری ہے۔ جب کہ ایک ناول ” دیواروں کے درمیاں” مکمل ہو چکا ہے۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.