راولاکوٹ (پی ایف پی رپورٹ)
خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کے زیراہتمام گورنمنٹ بوائز مڈل سکو ل تراڑ میں تقریب تقسیم ایوارڈ کا انعقاد ہوا جس میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں ایوارڈز، شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پونچھ سردار جمشید خان، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر پونچھ اشتیاق جبالی، صدر معلم اکشاد خان، صدر ٹیچرز آرگنائزیشن راولاکوٹ امان الحق، ماہر مضمون ایلیمینٹری کالج زاہد رؤف ، خواجہ جاوید اقبال اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔اس موقع پر سکول کےبچوں نے پی ٹی شو، ملی نغمے، تقاریر اور دیگر رنگا رنگ پروگرامات پیش کیے۔ مقررین نے ٹرسٹ کے ذمہ داران کی طرف سے سرکاری ادرے کے بچوں کے لیے تعلیمی وظائف اور ایوارڈ کے اجرا کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں جبکہ پراہیویٹ اداروں کی ہر قسم کی سرپرستی کی جارہی ہے، خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کی طرف سے سرکاری اداروں کے بچوں کے لیے سکالرشپس کی فراہمی اور سرپرستی ایک منفرد مثال ہے جس پر ٹرسٹ کے ذمہ داران مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پونچھ سردار جمشید خان نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ضلع پونچھ میں تعلیمی سرگرمیاں پورے عروج پر ہیں۔جب میں نے ذمہ داری سنبھالی تو اداروں کا رزلٹ بہت مایوس کن تھا لیکن اللہ کے فضل، صدر معلمین اور اساتذہ کے تعاون سے اب ضلع پونچھ کا رزلٹ ساٹھ فی صد سے بڑھ کر پچاسی فیصد ہو چکا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے جس کے پیچھے اساتذہ کی بھرپور محنت ہے۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ تقریب میں ریٹائرڈ اساتذہ ، معزیزین علاقہ، بچوں کے والدین اور سکول منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی- تقریب کے اختتام پر میں مڈل سکول تراڑ میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں ایوارڈز، شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے ۔خواجہ محمد شفیع مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.