ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اشتیاق جبالی، تحصیل صدر ایس ٹی او امان الحق ، کونسلر عامر رفیق ، پروفیسر مظہر اقبال مظہراور دیگر کی شرکت

مقررین نے طالب علموں   کی شاندار کارکردگی  کو سراہا۔ خواجہ شفیع ٹرسٹ کی طرف سے سکول کے لیے ایک لاکھ روپے عطیے کا اعلان

راولاکوٹ (خصو صی رپورٹ)
گورنمنٹ مڈل سکول تراڑ راولاکوٹ میں امسال ایلیمنڑی بورڈ پونچھ سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کے تعاون سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی  ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اشتیاق جبالی تھے۔مہمانان گرامی  تحصیل صدر ایس ٹی او جناب امان الحق ، کونسلر وارڈ نمبر 7 سردار عامر رفیق ، پروفیسر مظہر اقبال مظہر ، خواجہ جاوید اقبال سابق صدر معلم سردار حفیظ ، میجر واصف فاروق ، چئیرمین  ایس ایم سی سردار یاسر صدیق ، سابق صدر معلم نصیر، سردار زاہد حنیف ، شیرا زاسلم ، بچوں کے والدین اور عوام  علاقہ کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ بچوں نے شاندار پروگرام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ مقررین نے ادارہ کی کارکردگی  کو سراہا۔ پروفیسر مظہر اقبال نے خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کی طرف سے ادارہ کی سائنس لیب اور لائبریری کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ کونسلر عامر رفیق  نے بچوں کی حوصلہ افزائی فرمائی  اور ادارہ کے لیے پانی کی ٹینکی کا اعلان کیا ۔ کو نسلر وارڈ نمبر 8 سردار آصف نسیم مصروفیات کی وجہ سے پروگرام میں شامل نہ ہو سکے ، انہوں نے پہلے ہی ہزار فٹ پا ئپ کا اعلان کیا ہوا ہے  جس کی وجہ سے سکول میں پانی کا مسئلہ انشاء الله جلدحل ہو جائے گا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اشتیاق جبالی نے بچوں کی پرفارمنس کو سراہا ، اداروں کے اندر ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا ، بہترین رزلٹ پر بچوں ، صدر معلم اقشاد صاحب اور سٹاف کو مبارک باد دی۔ آخر میں خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کی طرف سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو کیش انعامات اور شیلڈزسے نوازا گیا جبکہ صدر معلم اقشاد  صاحب کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا۔ سرپرست خواجہ جاوید اقبال نے ٹرسٹ کی طرف سے سکول کے ساتھ مستقبل میں ہر قسم کا تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کی طرف سے ہر سال تعلیمی بورڈ میں پانچویں اور آٹھویں جماعتوں میں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں کیش سکالرشپ دیا جاتا ہے۔

prize 2 (2)
prize 2 (2)
prize 3
prize 3
prize 4
prize 4

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content