محمد اشرف میموریل سکالرشپ
محمداشرف کی پیدائش ضلع گجرات کے ایک گاؤں میں ہوئی مگر بچپن میں ہی اپنے والدین کے ہمراہ کراچی منتقل ہوگئے تھے۔ سکول اور کالج کی تعلیم کراچی میں حاصل کی ، مگر نوجوانی ہی میں ایک جان لیوا بیماری نے ان کی زندگی کے چراغ کو گل کر دیا۔ والدین اور چھوٹے بہن بھائیوں کو روتا چھوڑ کر ملک عدم سدھار گئے۔
ان کی یادوں کو سینے سے لگا کر رکھنے والی بڑی بہن نے اپنے انتہائی شفیق اور محبت کرنے والے بھائی کے نام سے یہ اسکالرشپ جاری کیا گیا پے۔
اسکالرشپ کی تفصیل
یہ اسکالرشپ ایسے بچے کے لیے مختص کیا گیا ہے جس کی فیملی کے مالی حالات مستحکم نہ ہوں اور والدین کو اس بچے کے تعلیمی اخراجات میں معاونت درکار ہو۔
ستمبر 2021 سے غیر معینہ مدت کے لیے یہ سکالرشپ طالب علم حمزہ منیر کو دیا گیا ہے۔
اسکالرشپ کا پس منظر
پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے تحت مائیکرو لیول کے ان اسکالرشپس کا مقصد مالی مشکلات کا شکار والدین کی معاونت ہے۔ اس مقصد کے لیے ایسے بچوں کو اضافی مالی معاونت کے ضرورتمند قرار دیا جاتا ہے جنہیں دوسرے ہم عمرعام بچوں کے مقابلے میں کسی نہ کسی وجہ سے تعلیم جاری رکھنے کے عمل میں مشکلات درپیش ہوں ۔
پاکستان اور آزاد کشمیر میں لاکھوں بچے ایسے ہیں جن کی قابلیت اور لیاقت کسی طور بھی دوسرے بچوں سے کم تر نہیں مگر ان کے والدین کے مالی حالات انہیں ہم عمر بچوں کے لیے دستیاب سہولتوں( بشمول تعلیمی) سے فائده اٹھانے سے روکتے ہیں یا رکاوٹ کھڑی کرتے ہیں۔ پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے تحت مائیکر لیول کے اسکالرشپس کا مقصد ایسے والدین پر ان بچوں کے بنیادی تعلیمی اخراجات کی مد میں مدد فراہم کرنا ہے۔
You must be logged in to post a comment.