خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ  کے زیر اھتمام خواجہ عبدالرحمٰن  ایوارڈ کا اجرا ء کر دیا گیا ہے۔

اس ایوارڈ کے لیے  ماہانہ ایک  ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے

خواجہ عبدالرحمٰن  مرحوم ایک ایسی شخصیت کا نام ہے ، جنہوں نے اپنی زندگی بے لوث محبتوں کی نذر کر دی۔ ان کے احسانات سے بھرپور کارناموں پر بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے مگر یہ صفحات شائد کم پڑ جائیں۔

خواجہ عبدالرحمٰن  مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں اس سکالرشپ کا اجرا ء کیا گیا ہے۔

سکالرشپ کی تفصیل

خواجہ عبدالرحمٰن سکالرشپ ایسے بچے کے لیے مختص کیا گیا ہے جس کی فیملی کے مالی حالات مستحکم نہ ہوں ۔ یہ ایوارڈ خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ نے  سپانسر کیا ہے ۔

   اس سکالرشپ کے تحت گاؤں ڈُھلی ناڑ شیر علی خان کے ہونہار بچے محمد حسن ولد محمد امین کو ماہانہ  1000 روپے دئیے جاتے ہیں۔ ۔ یہ ایوارڈ جنوری 2023 میں شروع کیا گیا تھا۔

محمد حسن ولد محمد امین

Comments